Islam Times:
2025-11-05@02:45:07 GMT

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی 77 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا۔ یاد رہے وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی 77 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا۔ یاد رہے وزیراعظم  شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر کمیٹی تشکیل دی تھی ،کمیٹی میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین شامل ہیں۔

چند روز قبل وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر رکھنے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا  تھا جس میں عالمی اور مقامی مارکیٹ کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا فی الحال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، بحران کا خطرہ نہیں، ایک ورکنگ گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے گا۔ کمیٹی ہر ہفتے اجلاس کر کے وزیراعظم کو سفارشات پیش کرے گی، کسی بھی ممکنہ سپلائی بحران سے بچنے کیلئے کمیٹی پیشگی حکمت عملی تجویز کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تیل کی قیمتوں میں ڈالر فی بیرل

پڑھیں:

مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد:

رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر) میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں تجارتی خسارہ 3 ارب 46 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھ گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارے کا حجم 12 ارب 58 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں تجارتی خسارہ 9 ارب 11 کروڑ ڈالر تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی چار ماہ میں ملکی برآمدات میں چار فیصد سے زائد کمی آئی ہے، جولائی تا اکتوبر برآمدات کا حجم 10 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔

اس دوران غیر ملکی درآمدات 15.13 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں البتہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر 2025 میں برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں برآمدات 2.49 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.84 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 4.21 فیصد کمی، حجم 3.20 ارب ڈالر رہا۔

مزید بتایا گیا کہ ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں درآمدات 3.57 فیصد اضافے سے 6 ارب ڈالر سے تجاوز  کر گئی ہیں، اکتوبر 2024کے مقابلے میں گزشتہ ماہ برآمدات میں 4.46 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ
  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • سبزی منڈی میں شفٹنگ الاٹیز سے بھی ٹرانسفر فیس کی وصولی کا انکشاف
  •  امریکی ارب پتیوں کی دولت میں 700 ارب ڈالر کا اضافہ
  • امریکا کے 10 امیر ترین افراد کی دولت میں ایک سال میں 700 ارب ڈالر کا اضافہ، آکسفیم کا انکشاف
  • سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
  • پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ، کروڑوں ڈالرز کا منافع
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • پاک افغان بارڈر کی بندش: خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ