Jasarat News:
2025-07-31@23:27:42 GMT

ایران اسرائیل کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خدشات کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.

8 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 76.37 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ امریکی خام تیل کی قیمت بھی تقریباً 2 ڈالر بڑھ کر 75.01 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ یہ اضافہ گزشتہ جمعہ کو 7 فیصد اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی مکمل جنگ میں تبدیل ہوتی ہے تو مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل شدید متاثر ہو سکتی ہے، جس کے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان پر بھی براہِ راست پڑے ہیں۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 دنوں کے لیے ہوگا۔

ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں پاکستان میں ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے، جس کا بوجھ براہِ راست عوام پر پڑے گا۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین صورت اختیار کر رہی ہے، اور دونوں ممالک کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال نے عالمی برادری میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں تیل کی قیمت

پڑھیں:

حکومت کا ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جمعرات کے روز اگست کے لیے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق فی کلو قیمت میں 17 روپے 74 پیسے کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 36 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو استعمال کے لیے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 209 روپے 24 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2,541 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے، جو پہلے 2,750 روپے 60 پیسے تھی۔

یہ بھی پڑھیے: عوام کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

یہ کمی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کر رہی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 3 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا اس حوالے سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے، اور گزشتہ ماہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایل پی جی پیٹرول قیمتیں گیس

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
  • ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، قیمتوں میں اضافہ ذخیرہ اندوزی کا نتیجہ ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار
  • وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، چینی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے پر سخت کارروائی کا حکم
  • سونے کے نرخ میں اضافہ
  • خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
  • عوام پر مہنگائی کے بم گرنے کا سلسلہ جاری
  • مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز، کشمیری عوام کی قربانیوں کا ثمر ہے، قریشی
  • مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز، کشمیری عوام کی قربانیوں کا ثمر ہے، نذیر احمد قریشی
  • پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، چین سر فہرست