پیٹرولیم قیمتوں میں 7روپے 95پیسے کا اضافہ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آرہا ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قیمتوں میں
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اگست 2025 کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی نے آج پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جس کے تحت سُپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.69 درہم فی لیٹر ہوگی جو جولائی میں 2.7 درہم تھی،اسپیشل 95 کی قیمت 2.57 درہم فی لیٹر ہوگی جو اس سے قبل 2.58 درہم تھی۔
اسی طرح ای پلس کیٹیگری کا پیٹرول 2.50 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جو جولائی میں 2.51 درہم تھا۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
ڈیزل کی قیمت 2.78 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 2.63 فی لیٹر تھی۔
10 سال قبل یکم اگست کو متحدہ عرب امارات نے بتایا تھا کہ ایندھن کی قیمتیں عالمی نرخوں کے مطابق ہوں گی، انہیں ڈی ریگولیٹ کر دیا جائے گا اور اب ہر مہینے کے آخر میں نرخوں پر نظر ثانی کی جاتی ہے چونکہ ایندھن کی قیمتیوں کا براہ راست اثر افراط زر پر پڑتا ہے لہٰذا پیٹرول کی مستحکم قیمت نقل و حرکت کے اخراجات اور دیگر اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔
ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا شیڈول جاری
متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر سب سے کم پیٹرول کی قیمتوں کے ساتھ 25 ممالک میں شامل ہے جس کی اوسطاً 2.58 درہم فی لیٹر ہے۔