اسرائیل ایران کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد عالمی منڈی خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا،خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 9.07 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 75.65 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 9.
(جاری ہے)
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی میں کمی نہ آئی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے جس کے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھیں اس بات کی تصدیق ٹرمپ کے اپنے شہریوں اور امریکی عملے کے انخلا کے اعلان اور اسرائیل ایران تنازعے کے خدشات سے بخوبی کی جا سکتی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کے خطرات کے پیش نظر مارکیٹ میں بے یقینی کی فضا ہے جس نے تیل کی قیمتوں کو اوپر کی جانب دھکیل دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی میں کمی نہ آئی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے جس کے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔امریکی توانائی ادارے (EIA) کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکہ میں خام تیل کے ذخائر میں 36 لاکھ بیرل کی کمی آئی تھی جب کہ روئٹرز کے تجزیہ کاروں نے صرف 20 لاکھ بیرل کی کمی کی پیش گوئی کی تھی جس نے بھی مارکیٹ میں طلب کی مضبوطی کا اشارہ دیاتھا۔امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے کی امیدیں بھی بڑھ رہی ہیں، جس سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں میں توانائی کی طلب میں اضافے کی توقع ہے، اور یہ بھی تیل کی قیمتوں کو سہارا دے رہا تھا۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خام تیل کی قیمت تیل کی قیمتوں کی قیمت میں قیمتوں میں کے مطابق کے بعد
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
مزید :