عرب ممالک نے فضائی حدود اسرائیل کے لئے کھول دیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
عالمی خبر رساں ذرایع کے مطابق تین عرب ممالک کے جنگی جہازوں نے پروازیں بھی شروع کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی رجیم کی جانب سے غزہ کی حمایت کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حملوں کے بعد ایران کے ممکنہ جوابی حملوں کو روکنے اور اسرائیل کے دفاع کے لئے صیہونی رجیم کا ساتھ دینے کے لئے اردن، سعودی عرب سمیت عرب ممالک نے فضائی حدود کھول دی ہیں۔ عالمی خبر رساں ذرایع کے مطابق تین عرب ممالک اور ترکی کے جنگی جہازوں نے پروازیں بھی شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے صیہونی رجیم نے ایران کے مختلف مقامات پر حملے کئے ہیں اور اہم عسکری کمانڈر ان حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عرب ممالک
پڑھیں:
پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔