Daily Ausaf:
2025-11-03@05:12:05 GMT

تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT

اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، جب کہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق برینٹ نارتھ سی کروڈ آئل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ، جو دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے تیل کے اشاریے ہیں، بالترتیب 4.

4 فیصد اور 4.3 فیصد بڑھ گئے۔ منگل کو برینٹ کی قیمت 76.45 ڈالر اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 74.84 ڈالر فی بیرل پر جا پہنچی۔بدھ کی علی الصبح دونوں اشاریوں میں مزید 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری طرف، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے “غیر مشروط ہتھیار ڈالنے” کا مطالبہ کرتے ہوئے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف سخت لہجہ اپنایا اور ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ امریکہ ان کی موجودگی سے باخبر ہے، لیکن “کم از کم فی الحال” انہیں قتل نہیں کرے گا۔
امریکہ میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی ظاہر ہوئے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 0.84 فیصد اور ٹیکنالوجی پر مشتمل نیسڈیک کمپوزٹ میں 0.91 فیصد کمی آئی۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے جمعے سے اب تک ایران کی کئی تیل اور گیس تنصیبات پر حملے کیے ہیں، جن میں ساؤتھ پارس گیس فیلڈ، فجر جم گیس پلانٹ، شہران آئل ڈپو اور شہر ری ریفائنری شامل ہیں۔ اگرچہ فی الحال عالمی توانائی کی فراہمی میں کوئی بڑی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی، لیکن امریکہ کی ممکنہ شمولیت نے منڈیوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان بارڈر کی بندش: خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
  • راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
  • ایران میں امریکی سفارتخانے پر قبضے کے گہرے اثرات
  • امریکہ کی روسی تیل پر پابندیاں، پاکستان میں قیمتیں کیا ہونگی؟