پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے  خوردنی تیل کے ٹینکر کے ذریعے مضرصحت اسمگل شدہ چھالیہ کی کراچی منتقلی ناکام بنادی۔

موصولہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز موچکو چیک پوسٹ پر ٹینکر نمبر K2025 کو روک کر تلاشی لی گئی۔

عرفان علی ترجمان کسٹمز  نے کہا کہ ٹینکر کے خفیہ خانوں سے ڈھائی ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کے 245 بیگز برآمد ہوئے، برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چھالیہ کی مالیت 20لاکھ روپے ہے جو بلوچستان سے لائی جارہی تھی۔

حکام نے چھالیہ اور کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے خوردنی تیل کے ٹینکر کو ضبط کرلیا، ضبط شدہ چھالیہ اور ٹینکر کی مالیت 1کروڑ 20لاکھ روپے ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسمگل شدہ چھالیہ

پڑھیں:

مدارس کو مشکوک بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، علامہ راشد سومرو

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی نے کہا کہ علماء دین کے سپاہی اور ملت کے رہبر ہیں، دولت یا دباؤ سے خریدے نہیں جا سکتے، چند روپیوں کے عوض علماء کے ضمیر خریدنے کا خواب دیکھنے والے خود ذلت و رسوائی کا شکار ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی بات کرنے والے دراصل خود قومی دھارے سے کٹے ہوئے ہیں کیونکہ دینی مدارس ہی اصل قومی دھارا ہیں جو صدیوں سے ایمان، اخلاق اور خدمت خلق کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے حکمران مغرب کی خوشنودی کے لیے اپنی تہذیب، مذہب اور نظریاتی اساس سے کٹتے جارہے ہیں، لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ خود کو دینی و قومی دھارے میں شامل کریں۔

 علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ مدارس کو مشکوک بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، قوم کا اعتماد ہمیشہ علمائے کرام اور دینی اداروں پر قائم رہے گا۔ پنجاب میں علماء کرام کو 25 ہزار روپے دینے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران کن قوتوں کے اشارے پر علماء کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء دین کے سپاہی اور ملت کے رہبر ہیں، دولت یا دباؤ سے خریدے نہیں جا سکتے۔ جے یو آئی رہنما نے کہا کہ چند روپیوں کے عوض علماء کے ضمیر خریدنے کا خواب دیکھنے والے خود ذلت و رسوائی کا شکار ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام
  • ملتان کسٹمز کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام،کروڑوں کا مال برآمد
  • مدارس کو مشکوک بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، علامہ راشد سومرو
  • ’را‘ ایجنٹ کی گرفتاری: بھارت کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناکام
  • بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • کراچی میں واقع گھر سے گلا کٹی لاش برآمد
  • بھارت خفیہ پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی
  • کراچی چڑیا گھر سے ریچھ رانو کو منتقل نہ کیا جا سکا