سنگاپور:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ایران پر اسرائیلی حملے کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
برینٹ خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی 75 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملہ کیا ہے، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئی ہیں، بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خام تیل
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔
فائنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اضافہ پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل قیمت ہائی اسپیڈ