عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی‘پاکستان میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں منگل کو کمی دیکھنے کو ملی جس کی وجہ اوپیک پلس کے اگست میں پیداوار میں اضافے کی توقعات اور امریکی ٹیرف میں اضافے کے خدشات تھے جو اقتصادی سست روی کا باعث بن سکتے ہیں برنٹ خام تیل کی قیمت 30 سینٹ، یا 0.
(جاری ہے)
این زیڈ کے سینئر کموڈیٹی اسٹریٹیجسٹ ڈینیئل ہائنس نے کہا کہ مارکیٹ اب اس بات پر تشویش کا شکار ہے کہ اوپیک پلس اتحاد اپنی پیداوار میں اضافے کی رفتار کو جاری رکھے گا گزشتہ ہفتے اوپیک پلس کے ذرائع نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ گروپ اگست میں پیداوار میں 411,000 بیرل فی دن کا اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جو مئی، جون اور جولائی میں بھی اسی طرح کے اضافے کے بعد ہوگا اگر اس فیصلے کی منظوری ملتی ہے تو اوپیک پلس کا اس سال پیداوار میں کل اضافہ 1.78 ملین بیرل فی دن تک پہنچ جائے گا جو عالمی تیل کی مانگ کا 1.5 فیصد سے زیادہ ہے. اوپیک اور اس کے اتحادیوں، بشمول روس، جو اوپیک پلس کے نام سے جانے جاتے ہیں، 6 جولائی کو ملاقات کریں گے آئی این جی کموڈیٹیز کے اسٹریٹیجسٹ نے کہا کہ یہ بڑے سپلائی اضافے عالمی مارکیٹ کو باقی سال کے لیے تیل کی فراہمی کو بہتر کر دیں گے انہوں نے کہا کہ تیل کی بیلنس کے لیے توقعات اور اوپیک کی بڑی پیداوار صلاحیت، مارکیٹ کو سکون فراہم کر رہی ہے. امریکی ٹیرف اور عالمی ترقی پر ان کے اثرات کے بارے میں غیر یقینی صورتحال نے بھی تیل کی قیمتوں کو دباو¿ میں رکھا امریکی خزانہ کے سیکرٹری اسکاٹ بیسینٹ نے خبردار کیا کہ ممالک کو شدید اضافی ٹیرف کی اطلاع دی جا سکتی ہے حالانکہ بات چیت کا عمل جاری ہے، کیونکہ 9 جولائی کی ڈیڈ لائن قریب آ رہی ہے جب ٹیرف کی شرحیں عارضی 10 فیصد سطح سے دوبارہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معطل کردہ 11 سے 50 فیصد تک بڑھ جائیں گی. مورگن اسٹینلے کا اندازہ ہے کہ برنٹ فیوچر قیمتیں اگلے سال کے شروع میں تقریباً 60 ڈالر تک واپس آ جائیں گی کیونکہ مارکیٹ میں کافی مقدار میں تیل موجود ہوگا اور اسرائیل-ایران کی کشیدگی میں کمی کے بعد جیوپولیٹیکل خطرات کم ہو جائیں گے اس کی پیش گوئی ہے کہ 2026 میں 1.3 ملین بیرل فی دن کی زائد پیداوار ہو گی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پیداوار میں اوپیک پلس تیل کی
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کر دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اور عوام کی کمر توڑو ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی پر حکومت نے ریلیف دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے اعداد وشمار اور اشتہارات سب جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، لیوی ختم اور قیمتیں کم کی جائیں۔