تیل و گیس کی تلاش، پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
کراچی : سندھ میں تیل اور گیس کے نئے دخائر دریافت ہوئے، گیس و تیل کی نئی دریافت توانائی بحران میں کمی میں مددگار ثابت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کو سندھ میں تیل اور گیس کی تلاش میں کامیابی مل گئی۔
او جی ڈی سی ایل نے بتایا سندھ میں تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ خیرپور میں فاقر1 کنویں سےتیل و گیس کی دریافت ہوئی۔
کنویں سے 64 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار ہورہی ہے فاقر1 کنویں سے 55 بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر ملے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ مذکورہ تیل و گیس کی پیداوارجدیدٹیکنالوجی کے استعمال سےحاصل کی گئی، گیس و تیل کی نئی دریافت توانائی بحران میں کمی میں مددگارثابت ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گیس کی
پڑھیں:
ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
واشنگٹن:مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔
یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔
ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔