بھارت میں طیارہ حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کے شیئرز گر گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
حیدرآباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں طیارہ حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کے شیئرز گر گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت کے شہراحمدآباد میں بوئنگ جہازگرنے کے بعد بوئنگ کمپنی کے پری مارکٹ شیئرزکی مالیت 214 سے کم ہوکر 198 پرآگئی ہے،پری مارکٹ شیئرز کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی۔
واضح رہے کہ بھارتی شہر احمد آباد میں گرنے والے مسافر طیارے میں 242 مسافر سوار تھے،جس میں 30 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ طیارے میں169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے۔
مزیدپڑھیں:سینئر اداکار راشد محمود اغوا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی
سٹی 42 : ضلع شکار پور سے قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی ۔
بس قلندر لعل شہباز جارہی تھی کہ اسی دوران وگن روڈ کے خیرپور جوسو کے مقام حادثہ پیش آیا، بتایا گیا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث بس اُلٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا گیا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار