ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ، 240 سے زائد مسافروں میں سے متعدد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز

بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا جس میں عملے کے 12 ارکان سمیت 240 سے زائد افراد سوار تھے جب کہ حادثے کے شکار طیارےمیں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔
طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے چند سیکنڈز بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثے کے شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔
رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے چند سیکنڈز بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا۔
ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 171 احمد آباد ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محض 625 فٹ اوپر اڑ سکی اور پھر ٹیکنیکل طور پر گرکر تبا ہوگئی۔

حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا جارہا ہےکہ طیارہ آبادی پر گرکر تباہ ہوا۔
بھارتی وزیر صحت نے طیارہ حادثے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
طیارہ حادثے کے بعد جائے حادثہ کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا اور حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر39 منٹ پرکیپٹن نے مے ڈے کی کال دی
فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنےکے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر39 منٹ پرکیپٹن نے مے ڈے کی کال دی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حادثے کا شکار بوئنگ 787 طیارہ 11 سال پرانا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلاس اینجلس میں پرتشدد واقعات کے پیچھے امریکی صدر اور گورنر کیلیفورنیا کی مخالفت ہے ، محمد عارف بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو جنگ ہوگی، بلاول بھٹو بھارت میں 250 مسافروں سے بھرا ائیر انڈیا کا طیارہ تباہ امریکا کے ساتھ بھارت کی دوغلی پالیسی اور بدلتے پینترے، گودی میڈیا کی ٹرمپ پر تنقید اسرائیل کسی بھی وقت ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا جنگ مسلط کی گئی تو امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے، ایرانی وزیر دفاع اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد، نیتن یاہو کیخلاف اپوزیشن کو ناکامی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد ا باد گرکر تباہ

پڑھیں:

نائجیریا: شادی کی بس المناک حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شمالی نائجیریا میں شادی کی تقریب میں شریک ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم 19 خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے، یہ بات ایک یونین اہلکار اور مقامی رہائشیوں نے اتوار کو بتائی۔

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق نیشنل یونین آف روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز کے اہلکار ابوبکر محمد نے  بتایا کہ ڈرائیور نے ہفتہ کی شام ایک ایسے پل پر بس روکی تھی جو جزوی طور پر منہدم ہوچکا تھا، لیکن بس پیچھے کی طرف لڑھک کر دریا میں جاگری۔

اہلکار نے بتایا کہ یہ بس دلہن کو اس کے نئے شوہر کے گھر لے جانے والے قافلے کا حصہ تھی اور حادثہ زمفارا ریاست کے گاؤں “فَس” کے قریب پیش آیا۔ شبہ ہے کہ ڈرائیور ہینڈ بریک لگانا بھول گیا تھا۔

بس کا رخ پڑوسی ریاست کبی کے شہر جیگا کی طرف تھا۔ فَس گاؤں کے رہائشیوں نے بھی خواتین اور بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ نائجیریا میں خستہ حال سڑکوں پر ٹریفک حادثات عام ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 9,570 حادثات میں 5,421 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
  • پشاور، جعلی ویزے پر جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • کیچ: آئی ای ڈی دھماکا، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان، کیچ میں آئی ای ڈی دھماکےمیں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید،کلیئرنس آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک
  • نائجیریا: شادی کی بس المناک حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک
  • ایک، ایک روپے مانگ کر لکھ پتی بننے والا شوکت بھکاری ٹریفک حادثے میں ہلاک، پرانی ویڈیو بھی وائرل
  • نائجیریا میں شادی کی بس حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک
  • میکسیکو میں ہولناک حادثہ: ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر سے 15 افراد ہلاک
  • بلوچستان میں زہریلی مچھلی کھانے سے متعدد جانور ہلاک