احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔200 مسافر طیارے میں سوار تھے ، خبر ایجنسی کے مطابق طیارے کو حادثہ ٹیک آف کرتے ہوئے پیش آیا ،

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

لندن جانے والا بھارتی ایئرلائن کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ

احمد آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2025ء ) لندن جانے والا بھارتی ایئرلائن کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیک آف کے دوران احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کی احمد آباد سے لندن کی پرواز کو حادثہ پیش آیا، یہ واقعہ معمول کی پرواز کے دوران پیش آیا جس کے فوری بعد ہنگامی ردعمل سامنے آیا۔

بتایا گیا ہے کہ احمد آباد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے آگ بجھانے والی پانچ سے زیادہ گاڑیاں حادثے کے مقام پر پہنچادیں، حکام نے تصدیق کی ہے کہ الرٹ کے بعد فائر ٹینڈرز کو تیزی سے متحرک کیا گیا اور ہنگامی ٹیمیں فی الحال ردعمل اور تشخیصی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ "مختلف سٹی ڈویژنوں سے پانچ سے زیادہ فائر گاڑیوں کی ایک ٹیم مقام پر پہنچ چکی ہے، آگ پر قابو پانے کے اقدامات احتیاط کے طور پر کیے جا رہے ہیں"، پرواز میں 242 مسافر سوار تھے جن میں سے متعدد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا، واقعے کی وجہ اور طیارے کو پہنچنے والے نقصان کی تاحال سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی تاہم ہوائی اڈے کے حکام نے اندرونی انکوائری شروع کر دی ہے جب کہ ایک تکنیکی ٹیم صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

(جاری ہے)



                                    

                                             

متعلقہ مضامین

  • ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ( 241 افراد ہلاک )
  • بھارتی طیارہ احمد آباد کے ہاسٹل پر گر کر تباہ،241 مسافر اور 53 طلبہ ہلاک
  • بھارتی طیارے کی محض ایک منٹ میں اُڑان بھرنے سے تباہ ہونے کی مکمل ویڈیو وائرل
  • بھارتی طیارہ احمد آباد میں ہاسٹل پر گر کر تباہ، تمام 242 مسافر ہلاک
  • احمد آباد میں بھارتی مسافر طیارہ گرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
  • بھارت:ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ
  • بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 242 مسافر سوار تھے
  • لندن جانے والا بھارتی ایئرلائن کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ
  • بھارتی مسافر طیارہ گر کرتباہ