گوجرانوالہ: پراپرٹی لین دین کا تنازع: ملزمان نے 2 نوجوانوں کوگرم تیل کی کڑاہی میں پھینک دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
گوجرانوالہ میں پراپرٹی لین دین کے تنازع پر ملزمان نے 2 نوجوانوں کوگرم تیل کی کڑاہی میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئے۔
رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے کہا کہ ملزمان عثمان اور دیگر کا شہری عبدالرزاق کے ساتھ پراپرٹی لین دین تھا۔ ملزمان رزاق کی تکہ شاپ پر آئے، رزاق نہیں ملا تو ملزمان مشتعل ہوگئے اور اس کے ملازمین کو مارنے لگے۔
پولیس گوجرانوالہ کے مطابق ملزمان عثمان، ذیشان وغیرہ نے زبردستی ملازم ابوبکراور اس کے ساتھ موجود نوجوان کے سر کو گرم تیل میں ڈبودیا۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کے چہرے اور بازوبری طرح جھلس گئے، بعد ازاں متاثرہ افراد کی شکایت پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایس ایچ او سول لائن نے ملزمان کو حراست میں لے لیاہے، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، قیوم آباد قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد میں ڈیفنس پولیس نے قیوم آباد بی ایریا قبرستان کے قریب موٹرسائیکل سوار مشتبہ ملزمان کے ساتھ مبینہ مقابلہ کیا، جس میں زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مشتبہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں ایک زخمی ہو گیا۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، ایک موٹر سائیکل اور تین موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
موقع سے ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔