عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز 7.2 فیصد تک کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خام تیل (U.S. oil futures) کی قیمت 7.2 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 68.51 ڈالر فی بیرل پر آ کر بند ہوئی۔

تیل کی قیمتوں میں یہ کمی اپریل کے بعد ایک دن میں سب سے بڑی کمی ہے اور گزشتہ تین برسوں میں بدترین کاروباری دنوں میں شمار ہوتی ہے۔

یہ کمی ان خدشات کے زائل ہونے کے بعد سامنے آئی جو اتوار کی رات ایران کی جانب سے ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے حوالے سے تھے۔

اس خدشے نے اتوار کی رات تیل کی قیمت کو 78.

40 ڈالر فی بیرل تک پہنچا دیا تھا۔

خیال رہے کہ ایران نے قطر میں امریکی العدید فوجی اڈے پر 6 میزائل داغے جس میں تاحال کسی قسم کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

سی این این کے مطابق، ایران نے مبینہ طور پر قطر کو پیشگی اطلاع دے دی تھی کہ حملہ کیا جا رہا ہے، جس سے تصادم کی شدت کم رہی اور اسی وجہ سے مارکیٹ میں کچھ سکون واپس آیا۔

اگرچہ ایران کے حملے سے فوری طور پر تصادم کی شدت کم رہی ہے لیکن مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کسی بھی وقت عالمی توانائی بازار کو دوبارہ ہلا سکتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار مستقبل کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تیل کی

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر حملے کی اطلاع پہلے ہی دے دی تھی، ذرائع

ایرانی سیاسی شخصیت کے مطابق امریکی حملوں کی پیشگی اطلاع پر ایرانی حکام نے تیزی کے ساتھ تینوں جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیئم نامعلوم مقام منتقل کر دی۔ امریکی اور ایرانی حکام نے اس خبر پر تبصرے سے گریز کیا ہے جبکہ برطانوی وزیرِ خارجہ برائے بزنس اینڈ ٹریڈ جوناتھن رینالڈز کا کہنا ہے کہ لندن کو حملے کی پیشگی اطلاع مل گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کو اس کی جوہری تنصیبات پر حملے کی اطلاع پہلے ہی دے دی تھی۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایک سینئر ایرانی سیاسی شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملے کی اطلاع پہلے ہی دے دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی شخصیت نے مزید کہا کہ امریکی کی اطلاع ملنے کے بعد ہی ایران جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیئم کے ذخائر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب رہا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق ایرانی سیاسی شخصیت نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن نے ایران کو خفیہ طور پر پہلے ہی بتا دیا تھا کہ امریکا صرف 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا اور اطلاع دینے کا مقصد یہ کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ مکمل اور بھرپور جنگ نہیں چاہتا۔ ایرانی سیاسی شخصیت کے مطابق امریکی حملوں کی پیشگی اطلاع پر ایرانی حکام نے تیزی کے ساتھ تینوں جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیئم نامعلوم مقام منتقل کر دی۔ امریکی اور ایرانی حکام نے اس خبر پر تبصرے سے گریز کیا ہے جبکہ برطانوی وزیرِ خارجہ برائے بزنس اینڈ ٹریڈ جوناتھن رینالڈز کا کہنا ہے کہ لندن کو حملے کی پیشگی اطلاع مل گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • حملے کی پیشگی اطلاع پرایران کا شکریہ ،ٹرمپ
  • ایران کا قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ، خام تیل کی قیمت میں حیران کن کمی
  • عالمی امن انڈیکس کی وارننگ: بھارت کی کشمیر میں عسکری جارحیت خطے کو ایٹمی تصادم کی طرف دھکیل رہی ہے
  • عالمی منڈی میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 10سے 12فیصد اضافہ ہو گیا
  • مشرق وسطیٰ میں جنگ: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ
  • تصادم اور تغیر کا زمانہ
  • امریکا نے ایران پر حملے کی اطلاع پہلے ہی دے دی تھی، ذرائع
  • ایران اسرائیل تصادم: دنیا کے سر پر تیسری جنگ عظیم کا خطرہ منڈلا رہا ہے؟
  • ایران کو امریکی مہلت کے بعد تیل کی عالمی منڈی بے یقینی کا شکار