پی ایس 9 شکارپور ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
شکارپور(نیوزڈیسک) سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 9 شکارپور کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔
غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے آغا شہبازخان درانی73554ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یوآئی اے کے رشداللہ شاہ9412ووٹ لیکر کر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے حلقے میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 178 تھی ،پولنگ کاعمل شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہا،تمام 178 پولنگ اسٹیشنز پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ پی ایس 9 شکارپور کی نشست آغا سراج خان درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت میں مردہ شخص نے سب سے زیادہ ووٹ لے الیکشن جیت لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تلنگانہ: بھارت میں ہونے والے ایک حالیہ الیکشن نے سب کو حیران کر دیا جہاں ایک مردہ امیدوار سب سے زیادہ ووٹ لے کر الیکشن جیت گیا۔
بھارتی ریاست تلنگانہ میں پنچایت کے انتخابات کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ انتخابی نتائج سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ پولنگ سے پانچ روز قبل انتقال کر جانے والا امیدوار مرلی سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ امیدوار مرلی پولنگ سے چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا تھا۔ مرلی کی وفات کے باوجود اس کا نام بیلٹ پیپر سے خارج نہیں کیا جا سکا اور مقررہ شیڈول کے مطابق پولنگ کا عمل جاری رہا۔ پولنگ مکمل ہونے کے بعد جب ووٹوں کی گنتی کی گئی تو سب سے زیادہ ووٹ متوفی امیدوار مرلی کے نام نکلے جس پر انتخابی عملے اور مقامی حکام بھی حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق اس غیر متوقع صورتحال پر ریٹرننگ آفیسر نے نتائج کو عارضی طور پر روک دیا اور معاملے پر رہنمائی کے لیے اعلیٰ حکام سے رجوع کر لیا۔ حکام کی جانب سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔