انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے؛ ریکٹر اسکیل پرشدت6.1 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جکارتہ: انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
زلزلے کا مرکز مشرقی انڈونیشیا کے علاقے مالوکو میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 163 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان کے امکانات کم ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں یہاں بڑے زلزلے اور سونامی تباہی کا باعث بن چکے ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">