مریم نواز کی جاپان میں دھماکے دار انٹری! لاہور بنے گا نیا ٹوکیو؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ جاپان کا دوسرا روز،مریم نوازشریف آج ٹوکیو میں مصروف دن گزاریں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نیشنل سینٹرل پارک گلوبل ہیلتھ میڈیسن، جاپان انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سکیورٹی، اور جاپان انسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گی۔ ان کا جاپان میں انٹرنیشنل آفیئر کے سینئر وائس منسٹر ماٹسویوٹاکی ہیکو سے بھی رسمی ملاقات طے ہے۔ اس کے علاوہ، وزیراعلیٰ ٹوکیو کے علاقے اوچی کوچو، چی یوڈا کوٹوکیو میں اٹلس ہنڈا کے سی ای او ثاقب شیرازی سے ملاقات کریں گی اور ہنڈا ہیڈ کوارٹر میں ایلسیا ٹاور کو رانومونٹومیناٹوکو کا دورہ بھی کریں گی۔ اس موقع پر انہیں ہنڈا کے ہیڈ آفس میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف جاپان کی وزارتِ اکنامی، ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا بھی دورہ کریں گی جبکہ ان کی پارلیمنٹیرینز فرینڈشپ لیگ کے چیئرمین سے ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔ جاپان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے وزیراعلیٰ اور ان کے وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ پانچ روزہ دورے کے پہلے دن وزیراعلیٰ پنجاب کا شیڈول نہایت مصروف رہا۔ وہ صبح آٹھ بجے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کے بعد رات بارہ بجے تک جاپانی حکام کے ساتھ مختلف ترقیاتی امور پر بات چیت میں مصروف رہیں۔ اس دوران انہوں نے جاپان کے شہری ترقی سے متعلق مختلف اداروں کا دورہ کیا، جن میں صاف پانی، سیوریج، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، ماحولیاتی بہتری اور زہریلی گیسوں سے بچاؤ کے جدید طریقہ کار شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے تاریخی بندرگاہی شہر یوکوہاما کا دورہ بھی کیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ جاپان نے ایک ساحلی صنعتی شہر کو جدید انفراسٹرکچر میں کیسے تبدیل کیا۔ ان کا فوکس لاہور اور پنجاب کے دیگر صنعتی شہروں کو اسی طرز پر ترقی دینے کے لیے عملی معلومات حاصل کرنا تھا۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے جاپان کے معروف 'ریڈ برک ویئر ہاؤس' اور محنت کشوں کے بچوں کے لیے قائم ہنر سکھانے کے مراکز کا بھی مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تقریب میں بھی شرکت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز کریں گی کا دورہ
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی ہے۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے زیادہ اس کا حق دار اور کوئی نہیں ہو سکتا تھا۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے کی رپورٹ میں شک کی کوئی گنجائش نہیں، یہ مکافاتِ عمل ہے، میں نے کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا۔
ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ججوں کے ضمیر پہلے کیوں نہیں جاگے؟ یہ سیاسی ضمیر ہیں، انصاف کے لیے کوئی قدم نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے نظیر بھٹو کے اللّٰہ تعالیٰ درجات بلند کرے، میں مریم نواز ہوں، میری یہی پہچان ہے۔