کوئٹہ؛ ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
کوئٹہ:
سپیزنڈ ریلوے اسٹیشن کے ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق دھماکے میں کسی مسافر کے زخمی یا جاں بحق ہونے کے اطلاع نہیں ملی، تاہم ریلوے کی امدادی ٹیمیں اور ریلوے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔
جعفر ایکسپریس صبح نو بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی اور دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہی تھی، ریلیف ٹرین مسافروں کو لینے سپیزنڈ ریلوے اسٹیشن روانہ ہوگئی۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سبی میں پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے نقصان پہنچانے کی کوشش
تصویر بشکریہ جیو نیوزسبی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکا کر کے ٹرین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق دھماکا پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے گزر جانے کے بعد ہوا، دھماکے سے ٹرین اور مسافروں کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
اس حوالے سے ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو سبی سے مقررہ وقت پر پشاور روانہ کردیا گیا ہے۔