جرمن شخص کی والدین پر فائرنگ کے بعد خودکشی، فیسٹیول کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی بھی دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
میونخ: جرمنی میں ایک خاندانی المیے نے دنیا کے سب سے بڑے بیئر فیسٹیول "اوکٹوبر فیسٹ" کو سات گھنٹوں کے لیے بند کرا دیا۔
پولیس کے مطابق 57 سالہ جرمن شخص نے بدھ کی صبح اپنے والدین پر فائرنگ کی، گھر میں دھماکا خیز مواد لگایا اور آگ لگا دی، جس کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔
حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ 90 سالہ والد اس واقعے میں ہلاک ہوئے ہیں تاہم ان کی لاش جلتے ہوئے مکان سے نکالی نہیں جا سکی۔
واقعے کے بعد پولیس کو قریب ہی ایک خط ملا جس میں اوکٹوبر فیسٹ سے متعلق مبہم دھمکی دی گئی تھی۔ اس خط کے بعد فوراً فیسٹیول بند کر کے پولیس نے کتے اور دھماکا خیز مواد کی تلاش کرنے والے یونٹس کے ساتھ پورے علاقے کی تلاشی لی۔
میونخ کے میئر ڈیٹر رائٹر نے دوپہر میں عوام کو "آل کلیئر" دے دیا، جس کے بعد شام کو فیسٹیول دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
یہ واقعہ شہر کے شمالی علاقے لیرشناؤ میں پیش آیا، جس نے عوام اور حکام دونوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
پشاور: گھڑی قمر دین میں دھماکے کا مقدمہ درج
— فائل فوٹوخیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کرلیا۔
تھانہ بماڑی کی حدود رنگ روڈ گڑھی قمر دین پر ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ روڈ پر گھڑی قمر دین میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے، پولیس گاڑی پر قمر دین گڑھی چوک میں ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ دھماکے سے گاڑی میں سوار 4 پولیس اہلکار اور 4 شہری زخمی ہوئے۔