مستونگ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں ڈی ریل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے سپیزنڈ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آ رہی تھی جب سپیزنڈ کے ٹریک پر قریب دھماکا ہوا۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کے باعث علاقے میں ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔پولیس اور ریلوے حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متاثرہ ٹریک کی مرمت کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک ٹریک پر
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔