دشت دھماکے کے بعد متاثرہ ٹریک کی مرمت مکمل، جعفر ایکسپریس سمیت بلوچستان میں ٹرین سروسز بحال
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی سروسز بحال ہو گئی ہیں۔ مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
23 ستمبر کو دشت کے قریب دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد صوبے میں ریل سروس معطل ہو گئی تھی۔ اس واقعے میں کئی مسافر زخمی ہوئے تھے اور ابتدائی تحقیقات میں اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا گیا تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق مرمت کا کام صرف 5 دن میں مکمل کیا گیا اور اب جعفر ایکسپریس سمیت تمام اہم ٹرینیں شیڈول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات بھی کیے گئے ہیں جبکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے نگرانی مزید سخت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور اور کوئٹہ کا ریلوے رابطہ منقطع، جعفر ایکسپریس 3 روز کے لیے معطل
آج کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر روانہ ہوئی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی شیڈول کے مطابق چل پڑی ہے، اسی طرح کراچی سے کوئٹہ پہنچنے والی بولان میل بھی آج صبح روانہ ہو گئی۔
ریلوے انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹرین سروس کی بحالی بلوچستان کے لیے اہم پیش رفت ہے جس سے مسافروں اور تاجروں کو بلا تعطل سفر اور سامان کی ترسیل کی سہولت میسر ہو گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بولان ایکسپریس جعفر ایکسپریس دشت دھماکہ ریلوے ٹریک کوئٹہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بولان ایکسپریس جعفر ایکسپریس دھماکہ ریلوے ٹریک کوئٹہ جعفر ایکسپریس کے لیے
پڑھیں:
ایف سی بلوچستان نارتھ کے 68 ویں لیڈیز بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
کوئٹہ: (نیوزڈیسک) فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے 68ویں لیڈیز بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کوئٹہ میں ہوئی جس میں 89 خواتین تربیت کی تکمیل پر فورس میں باقاعدہ شامل ہو گئیں۔
تقریب کے آغاز پر مہمانِ خصوصی کور کمانڈر بلوچستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ایف سی بلوچستان نارتھ میں شمولیت اختیار کرنے والی بلوچستان کی 89 خواتین بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوان خواتین کیلئے مثالی رول ماڈل بھی قرار دی گئیں۔
مہمانِ خصوصی نے کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والی تمام لیڈی سولجرز اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دی، پریڈ میں قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی اور معزز شخصیات کی شرکت نے ایف سی اور عوام کے باہمی اعتماد کو مزید تقویت دی۔
تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والی لیڈی سولجرز میں خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے، مقامی بلوچ لیڈیز بیچ کی شمولیت ایف سی بلوچستان نارتھ میں مقامی خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کا مظہر ہے۔