بنوں میں خوارج کی بزدلانہ کارروائی، رابطہ پل دھماکے سے تباہ، عوام میں شدید غم و غصہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
بنوں کی تحصیل جانی خیل میں خوارج نے دھماکا خیز مواد سے رابطہ پل تباہ کر دیا، جس پر عوام نے شدید ردعمل دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بنوں کی تحصیل جانی خیل کے علاقے مالی خیل میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، خوارج نے رابطہ پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا، جس کے پھٹنے سے پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے خوارج کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اہلِ علاقہ نے اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی اور اسے علاقے کے امن و ترقی پر کھلا حملہ قرار دیا۔
اہلِ علاقہ نے کہا کہ تمام سڑکیں، مساجد اور مدارس عوامی سہولت کے لیے بنائے گئے ہیں۔ خوارج کے یہ بزدلانہ حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے، یہ خوارج چاہے افغانی ہوں یا کسی اور شناخت سے تعلق رکھتے ہوں، ان کا یہ عمل سراسر غلط ہے۔
اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ خوارج کی یہ حرکات صرف عوام کو تکلیف دینے اور نقصان پہنچانے کے مترداف ہیں، یہ تمام حملے اسلام کے قطعی منافی ہیں خوارج اگر واقعی مسلمان ہوتے تو ایسا ہرگز نہ کرتے۔
ذرائع کے مطابق اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ پل کی تباہی کے بعد کئی بیمار اور ضعیف افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خوارج اگر اتنا ہی طاقتور ہیں تو بزدلانہ حملوں کی بجائے سامنے آکر مقابلہ کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
احمدآباد ٹیسٹ: سراج کی تباہ کن بولنگ، ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 162 رنز پر ڈھیر
بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 162 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
احمد میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اسے ابتداء سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
جسٹن گریوز 32، شائے ہوپ 26 اور کپتان روسٹن چیز 24 رنز بناکر کچھ دیر ہی مزاحمت کرسکے۔
بھارت کی جانب سے محمد سراج نے چار، جسپریت بمراہ نے تین کلدیپ یادیو نے دو اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔