چپورسن میں زیر زمین دھماکے اور مسلسل زلزلے، حکومت فوری نوٹس لے، حکیمہ سلطانہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان خواتین ونگ کی صدر حکیمہ سلطانہ نے ضلع ہنزہ کے علاقے چپورسن میں گزشتہ دو ماہ سے جاری زیرِ زمین دھماکوں، زمین سرکنے اور مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت سے فوری مداخلت اور متاثرہ عوام کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان خواتین ونگ کی صدر حکیمہ سلطانہ نے ضلع ہنزہ کے علاقے چپورسن میں گزشتہ دو ماہ سے جاری زیرِ زمین دھماکوں، زمین سرکنے اور مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت سے فوری مداخلت اور متاثرہ عوام کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں حکیمہ سلطانہ نے بتایا کہ چپورسن کا آخری گاوں گزشتہ کئی ہفتوں سے زیرِ زمین دھماکوں اور گڑگڑاہٹ جیسی آوازوں سے دوچار ہے، جب کہ پچھلے بیس روز سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ ان قدرتی مظاہر کی وجہ سے علاقے کے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ہر گھر میں دراڑیں پڑ چکی ہیں، جس کے باعث مقامی آبادی خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام گھروں کو چھوڑ کر سخت سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بزرگ اور بچے کڑکڑاتی سردی میں بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
حکیمہ سلطانہ نے مزید کہا کہ صورتحال انتہائی سنگین ہے اور اس پر فوری طور پر سائنسی و جیالوجیکل سروے کی ضرورت ہے تاکہ زمین کے اندر ہونے والے ان دھماکوں اور زلزلوں کی وجوہات کا پتا لگایا جا سکے۔ انہوں نے وفاقی حکومت، وزیرِ اعظم پاکستان، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر علاقے میں ہنگامی بیس کیمپ قائم کریں، متاثرین کو رہائش، خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کریں، اور ماہرینِ ارضیات پر مشتمل ٹیمیں روانہ کریں تاکہ کسی بڑے سانحے سے بروقت تحفظ ممکن ہو سکے۔ نون لیگ خواتین ونگ کی صدر نے زور دیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اس لیے اس معاملے کو فوری طور پر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حکیمہ سلطانہ نے
پڑھیں:
جاپان میں آج پھر زلزلہ؛شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو: شمالی جاپان میں آج پھر 7.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق آج آنے والے زلزلے سے ہاچینوہے میں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ کم ازکم 23 افراد زخمی بھی ہونے کی اطلاعا ت موصول ہوئی ہیں۔
جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کے متعلق جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا تھا کہ اس زلزلے سے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں 10 فٹ تک اونچی سونامی لہروں کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔
امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ روز زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 15 منٹ پر آیا تھا جس کا مرکز ساحل سے تقریباً 44 میل (70 کلومیٹر) کے فاصلے پر زیرِ زمین تقریباً 33 میل کی گہرائی میں تھا۔