Jasarat News:
2025-11-28@01:22:16 GMT

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی سی سی بی ایس کو جامعہ سے علیحدہ کرنے اور متوقع ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری میں محض ڈونرز کو بااختیار کرنے جیسے اہم مسائل پر گفتگو اور فیصلے کیے گئے۔ انجمن اساتذہ کے اجلاس میں اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ ICCBS جامعہ کراچی کا ہی لگایا گیا پودا ہے اور یہاں کی فیکلٹی، طلبہ اور زمین جامعہ کراچی کی ہی ہیں لیکن اسے جامعہ کراچی یا انسٹیٹیوٹ کی کسی بھی باڈی سے مشاورت کے بغیر علیحدہ کرنے کا بل بنالیا گیا ہے۔ اس بل میں صرف ایک فیصد ڈونیشن دینے والے 2 ڈونرز کو شامل کرکے بہت سی چیزوں کا اختیار دے دینا کسی صورت مناسب نہیں۔ اس بل کے تحت کسی بھی ایمپلائی کو کورٹ جانے کا اختیار بھی نہیں ہوگا جو کہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ اس وقت ICCBS میں 650 سے زائد طلبہ تعلیم و تحقیق کے عمل سے وابستہ ہیں جنہوں نے یقینا جامعہ کراچی کے نام پر ہی وہاں داخلہ لیا ہے۔ انجمن اساتذہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بتدریج رابطہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر تمام افراد نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ اراکین انجمن نے سوال کیا کہ ڈونرز کیسے انویسٹرز بن سکتے ہیں؟ اراکین نے بل میں موجودہ سرچ کمیٹی میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ محض دو ڈونرز کی موجودگی کو اس بل کے اغراض و مقاصد کی قلعی کھولنے کے لیے کافی قرار دیا۔ ممبران انجمن نے اصولی طور پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی، بشمول آئی سی سی بی ایس اور جامعہ کراچی کی فیکلٹی اس فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جامعہ کراچی کی انجمن اساتذہ

پڑھیں:

کراچی میں پہلی بار ایمبولینس کیلیے خصوصی لین فعال

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سڑکوں پر ایمبولینسوں کیلیے خصوصی لین فعال کردی گئی ہے۔ایمبولنسوں کیلیے خصوصی لین شہر کے مصروف تجارتی علاقے صدر میں مین سفیلڈ اسٹریٹ پر فعال کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق ایمبولینسوں کے لیے خصوصی لین تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد فعال کی گئی ہے۔ تجاوزات کے خاتمے کے بعد ہنگامی راستے کیلیے پہلی خصوصی ایمبولینس لین بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی راستوں اور عوامی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے بتایا کہ ضلع کی دیگر سڑکوں پر بھی ہنگامی صورتحال کیلیے خصوصی لین فعال کی جائیں گی۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پہلی بار ایمبولینس کیلیے خصوصی لین فعال
  • سندھ حکومت کی نظر صرف ICCBSپر نہیں ٗ جامعہ کراچی کی پوری زمین پر ہے ٗ منعم ظفر
  • سندھ حکومت کی نظر صرف ICCBS پر نہیں کراچی یونیورسٹی کی پوری زمین پر ہے، منعم ظفر
  • جماعت اسلامی کی سندھ حکومت پر تنقید؛ جامعہ کراچی کی زمین اور ICCBS قانون پر شدید تحفظات
  • آئی سی سی بی ایس کو جامعہ سے علیحدہ کرنے کے مجوزہ بل کی مخالفت
  • جامعہ کراچی کے اداروں کی نجکاری کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، آئی ایس او جامعہ کراچی
  • آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کیخلاف انجمن اساتذہ کا ہنگامی اجلاس
  • نائیجیریا میں طلبہ و اساتذہ کا اغوا؛ ملک میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی
  • کراچی میں دستہ اباالفضلؑ کے تحت مجلسِ عزا و غنچہ زنی