ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر ائیرلائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جس کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ اور کئی تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے دوحا جانے والی قطر ائیرلائن کی دو طرفہ پرواز 604 اور 605 منسوخ کر دی گئی۔ اسی طرح ائیرسیال کی کراچی سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں 121 اور 122 بھی منسوخ رہیں۔

قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز پی کے 300 پانچ گھنٹے تاخیر سے دوپہر 12 بجے روانگی کا اعلان کیا گیا جب کہ کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی صبح 8 بجے کی پرواز ایک گھنٹہ 20 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

ائیرسیال کی کراچی سے لاہور کی دو طرفہ پروازیں 141 اور 142 بھی منسوخ کردی گئیں۔ پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 783 آدھے گھنٹے کی تاخیر سے صبح 9 بج کر 36 منٹ پر روانہ ہوئی جب کہ قطر ائیر کی کراچی سے دوحا جانے والی صبح کی پرواز 611 دس منٹ تاخیر سے 9 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہوئی۔

پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو جانے والی پرواز 455 بھی منسوخ کی گئی۔ اسی طرح سلام ائیر کی مسقط سے کراچی کی دو طرفہ پرواز بھی منسوخ رہی۔ ائیرسیال کی کراچی لاہور کی دوپہر کی دو طرفہ پروازیں 143 اور 144 بھی منسوخ ہوئیں جب کہ شام 7 بجے کی کراچی لاہور کی دو طرفہ پروازیں 125 اور 126 بھی آپریٹ نہیں ہو سکیں۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز 601 بیالیس منٹ تاخیر سے 7 بج کر 42 منٹ پر روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی کی صبح 10 بجے والی پرواز 301 چار گھنٹے تاخیر سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوگی جب کہ شام 7 بجے کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 309 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہونے کا امکان ہے۔

اُدھر لاہور ایئرپورٹ سے بھی کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔ ائیربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی صبح 8 بجے کی پرواز پی اے 401 اڑتالیس منٹ تاخیر سے 8 بج کر 48 منٹ پر روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 ایک گھنٹہ تاخیر سے صبح 10 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی دو طرفہ پروازیں منٹ پر روانہ ہوئی کی دو طرفہ پرواز جانے والی صبح منٹ تاخیر سے بجے کی پرواز پی آئی اے کی پرواز پی کے کی کراچی سے والی پرواز اسلام آباد بھی منسوخ سے کراچی

پڑھیں:

ایئر کرافٹ انجینئرز، پی آئی اے تنازع،9 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کےتنازع کے چھٹے روز شام 5 بجے تک قومی ایئر لائن کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

انجینئرز ذرائع کے مطابق منسوخی اور تاخیر طیاروں میں فنی خرابی اور پرزہ جات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوئی، آج ابوظہبی سے پشاور، دبئی سے کراچی اور فیصل آباد سے دبئی کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

دبئی سے فیصل آباد، اور پشاور دبئی کی پروازیں بھی منسوخ ہوئی، اندرون ملک منسوخ پروازوں میں گلگت اسلام آباد، اسلام سے گلگت پروازیں شامل ہیں۔

اسکردو اسلام آباد اور اسلام آباد اسکردو پرواز بھی منسوخ ہوئی، اسلام آباد سے العین کی پرواز پی کے 143 تقریباً 10 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

قومی ایئر لائن کی ملکی اور بین الاقوامی 18 پروازیں 3 سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بڑے ہوائی اڈوں پرمتعدد پروازیں منسوخ، مسافر پریشان
  • کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم,5 منسوخ
  • ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے سبب 6 پروازیں منسوخ، 38 تاخیر کا شکار
  • انجینئرز کی ہڑتال،فلائٹ آپریشن درہم برہم،4پروازیں منسوخ   
  • ایئر کرافٹ انجینئرز، پی آئی اے تنازع،9 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار
  • احتجاج کے باعث پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار
  • پی آئی اے کا ایئر بس طیارہ 24 گھنٹوں میں دوسری بار فنی خرابی کا شکار
  • احتجاج کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر
  • امریکہ میں تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے باعث ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ