پھل، جو کھانے سے بہتر نیند آتی ہے
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ ایواکاڈو کھانے سے نیند کے معیار میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔
امریکا کے 969 بالغ افراد پر کی گئی اس تحقیق میں یہ سامنے آیا کہ جو لوگ 6 ماہ تک روزانہ ایک ایواکاڈو کھاتے رہے، ان کی نیند ان افراد سے بہتر تھی جو مہینے میں 2 سے بھی کم ایواکاڈو کھاتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھاری کمبل میں اچھی نیند کیوں آتی ہے؟
مزید یہ کہ روزانہ ایواکاڈو استعمال کرنے والوں کی خوراک مجموعی طور پر زیادہ صحت مند اور کولیسٹرول کی سطح بھی کم تھی۔
امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن کے ترجمان اور پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جان سائٹو کے مطابق یہ نتائج اس لیے زیادہ قابلِ اعتبار ہیں کہ تحقیق اصل میں دل کی صحت پر کی گئی تھی اور نیند سے متعلق یہ فوائد غیر متوقع طور پر سامنے آئے۔
ماہرین کے مطابق ایواکاڈو میں موجود غذائی اجزا جیسے ٹرپٹوفین، فولیٹ اور میگنیشیم بہتر نیند میں مددگار ہیں۔ میگنیشیم پٹھوں کو سکون دیتا ہے جبکہ ٹرپٹوفین اور فولیٹ جسم کو میلٹونن بنانے میں مدد کرتے ہیں، جو نیند کے سائیکل کو منظم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے سے پہلے کھائیں کونسا سستا پھل کہ نیند جلد آجائے؟
اگرچہ ایواکاڈو غذائیت سے بھرپور ہے لیکن یہ کیلوریز اور چکنائی میں بھی زیادہ ہے۔ ایک بڑا ایواکاڈو تقریباً 400 کیلوریز فراہم کرتا ہے، اس لیے ماہرین اعتدال کے ساتھ اسے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں، مثلاً سلاد یا اسموتھی میں شامل کر کے آپ اسے کھائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اکیڈمی آف میڈیسن امریکا اواکاڑہ پھل تحقیق سائنسدان نیند.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین
پاکستان میں پہلی بار ٹو مائی روبوٹک سسٹم کے ذریعے ٹیلی سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنا انسانی مداخلت روبوٹک سرجری سے پِتّے کا کامیاب آپریشن اہم سنگ میل قرار
اس کی مدد سے پہلی سرجری گردے کی انجام دی گئی۔ ٹو مائی سسٹم کے ذریعے ماہر سرجن اب دور دراز یا کم سہولت والے علاقوں میں پیچیدہ آپریشن کر سکتے ہیں۔
ماہر ڈاکٹر باہر بیٹھ کر جو عمل کریں روبوٹ اس کو دہرائے گا۔ ایک روبوٹ ڈاکٹر کی قمیت 30 کروڑ روپے ہے۔
مزید پڑھیے: جناح اسپتال کراچی کا کارنامہ، روبوٹک سرجری کا کامیاب آغاز
پروفیسر ڈاکٹر منصب علی کے مطابق ربورٹ سے سرجری کا علاج تھوڑا مہنگا ہے لیکن اس کے نتائج بہترین ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ انسانوں سے زیادہ اچھی سرجری کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن
انہوں نے بتایا کہ اسں ربوٹک ٹیکنالوجی کے لیے 5 جی سیٹلائیٹ نیٹ کا ہونا بھی ضروری ہے جو ہم اس وقت استعمال کر رہے ہیں۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈاکٹر روبوٹ روبوٹک سرجری گردے کی روبوٹک سرجری