فروٹ کو فریز کرنا نہ صرف ایک آسان طریقہ ہے بلکہ یہ موسمی ذائقوں کو طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کا ایک مؤثر حل بھی ہے۔

چاہے گرمیوں میں تازہ اسٹرابیریز کی بھرمار ہو یا سال بھر اپنے پسندیدہ پھلوں کا ذائقہ برقرار رکھنا ہو، مناسب انداز میں فروٹ فریز کرنے سے نہ صرف خوراک ضائع ہونے سے بچتی ہے بلکہ صحت مند ناشتہ یا میٹھے کا فوری حل بھی مل جاتا ہے۔

شادیوں کے موسم میں ضرورت سے زیادہ کھانے اوربدہضمی سے بچنے کی 5 مفید ٹپس

چونکہ پھلوں کو ان کی پختگی کے عروج پر فریز کیا جاتا ہے، اس لیے ان کے غذائی اجزا اور قدرتی مٹھاس برقرار رہتی ہے، جو مصروف زندگی کا ایک بہترین اور آسان انتخاب بن جاتی ہے۔

اگر آپ موسمی پھلوں کا ذائقہ سال بھر برقرار رکھنا چاہتے ہیں؟ تو پھلوں کو فریز کرنا ایک نہایت آسان اور مؤثر طریقہ ہے۔ لیکن اس کے لیے چند بنیادی اصولوں کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ ذائقہ، غذائیت اور ساخت محفوظ رہے۔

فریز کرنے سے پہلے کیا کریں؟
سب سے پہلے ایسے پھل چُنیں جو پکے ہوئے ہوں لیکن زیادہ نرم یا خراب نہ ہوں۔ انہیں اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں کیونکہ نمی جمنے کے دوران برف کے ذرات اور فریزر برن کا باعث بن سکتی ہے۔

پھلوں کو ان کی قسم کے مطابق چھیلیں، گٹھلی نکالیں یا ٹکڑوں میں کاٹ لیں جیسے کیلے کو چھیل کر چھوٹے حصوں میں کاٹنا بہتر ہوتا ہے جبکہ سیب کا چھلکا اتارکر سلائس کرنا مفید رہتا ہے۔

فلیش فریزنگ کا طریقہ

پھلوں کو ایک ساتھ جما دینے کے بجائے، فلیش فریز طریقہ اختیار کریں تاکہ وہ ایک دوسرے سے نہ چپکیں۔

ایک ٹرے پر بٹر پیپر بچھائیں۔

پھلوں کے ٹکڑے الگ الگ رکھیں تاکہ آپس میں نہ لگیں۔

ٹرے کو 2 سے 4 گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھیں۔

جب پھل مکمل جم جائیں تو انہیں ایئرٹائٹ بیگ یا کنٹینر میں منتقل کریں۔

بیگ پر تاریخ اور پھل کا نام لازمی لکھیں۔

بیریز (اسٹرابیری، راسبیری، بلیوبیری): ڈنٹھل نکال کر فلیش فریز کریں۔

کیلا: چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹیں، اسموتھی یا کیک میں استعمال کے لیے بہترین۔

سیب اور ناشپاتی: سلائس کر کے ہلکا سا لیموں کا رس لگائیں تاکہ رنگ خراب نہ ہو۔

آڑو، آلوبخارا، خوبانی: آدھا کر کے گٹھلی نکالیں اور چاہیں تو چھیل لیں۔

انگور: دھو کر پورے کے پورے فریز کریں، اسنیک یا ڈرنکس میں بہترین۔

ذخیرہ کرنے کا دورانیہ
فروزن پھل 8 سے 12 ماہ کے اندر استعمال کرنا بہتر ہوتا ہے، اگرچہ وہ اس کے بعد بھی محفوظ رہ سکتے ہیں بشرطیکہ مسلسل فریز کیے جائیں۔ فریزر بیگز میں سے ہوا نکال کر بند کرنے سے ذائقہ اور بناوٹ محفوظ رہتی ہے۔

استعمال اور ڈی فراسٹنگ
زیادہ تر پھل بغیر پگھلائے براہِ راست اسموتھیز یا بیکنگ میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اگر ضرورت ہو تو فریج میں یا کمرے کے درجہ حرارت پر تھوڑی دیر رکھ کر استعمال کریں۔ البتہ، اسٹرابیری جیسے نرم پھل پگھلنے کے بعد اپنی اصل شکل کھو دیتے ہیں، اس لیے انہیں پکوان یا بلینڈنگ میں استعمال کرنا بہتر ہے۔

پھلوں کو فریز کرنا ایک آسان اور کم خرچ طریقہ ہے جس کے ذریعے آپ سال کے کسی بھی وقت اپنے پسندیدہ پھلوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ تھوڑی سی تیاری کے ساتھ آپ کے پاس ہمیشہ صحت بخش اور رنگ برنگی غذاؤں کا ذخیرہ موجود رہے گا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

نعمان اعجاز نے مشکل وقت میں عدنان شاہ ٹیپو کی مدد کیسے کی؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ ایک کردار نبھاتے ہوئے اس میں اس قدر ڈوب گئے تھے کہ سنبھلنا مشکل ہوگیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں میری مدد نعمان اعجاز نے کی اور مجھے حقیقت میں واپس لے کر آئے۔

حال ہی میں مایاناز اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں کسی بھی کردار کو بہتر انداز میں نبھانے کے لیے اس کا گہرائی سے مطالعہ اور تمام ڈائیلاگز یاد کرتا ہوں، اس میں ڈوب جاتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں جرمنی میں پھانسی کی سزا پانے والے آخری شخص کا کردار نبھا رہا تھا، جس کے لیے میں نے 25 کلو تک وزن کم کیا اور ذہنی طور پر خود کو مکمل طور پر اس کردار میں ڈھال لیا تھا کہ مجھے دنیا سے نفرت ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کردار میں، میں اس قدر ڈوب گیا تھا کہ اس سے نکلنا مشکل ہوگیا تھا، 3 سے 4 ماہ تک دوسرا پروجیکٹ کرنے سے قاصر رہا، عام طور پر میری اہلیہ اور بیٹیاں مجھے حقیقت میں واپس لانے میں مدد کرتی ہیں۔ تاہم اس بار نعمان اعجاز بچاؤ کے لیے آئے۔

اداکار نے بتایا کہ مجھ پر وہ کردار اس قدر حاوی ہوگیا تھا کہ اس سے نکلنا مشکل ہوگیا تھا، لیکن پھر میں نے نعمان اعجاز کو دیکھا کہ وہ کس طرح ایک سین میں رونے کے بعد اگلے ہی لمحے ہنس پڑے، یہی وہ لمحہ تھا جس نے مجھے اس کردار سے نکلنے میں مدد دی۔

متعلقہ مضامین

  • مونگ پھلی کے دانوں پر موجود چھلکوں کو کھانے سے کوئی فائدہ ہوتا ہے یا نہیں؟
  • بچوں کو مطالعہ کرنے والا کیسے بنایا جائے؟
  • آمنہ ملک نے جنات سے اپنی گمشدہ چیزیں کیسے واپس منگوائیں؟
  •  اقبالؒ کے پیغام پر عمل خراج تحسین کا بہترین طریقہ، مریم نواز: برازیل پہنچ گئیں
  • کراچی والوں نے ای چالان سے بچنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا
  • نعمان اعجاز نے مشکل وقت میں عدنان شاہ ٹیپو کی مدد کیسے کی؟
  • جماعت اسلامی نے مینار پاکستان اجتماع عام کا پنڈال میپ جاری کردیا
  • اداریہ کیسے لکھیں
  • میں چاہتی تھی چیٹ جی پی ٹی میری مدد کرے،مگر اس نے خودکشی کا طریقہ بتایا
  • خلا میں باربی کیو پارٹی! چینی خلانوردوں نے چکن ونگز گرل کر ڈالے