پھل اور سبزیاں کھانے سے بے خوابی سے نجات، نئی تحقیق
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا بھر میں نیند کی کمی، تھکن اور بے خوابی ایک ایسا مسئلہ بنتا جا رہا ہے جو نہ صرف جسمانی صحت بلکہ ذہنی سکون کو بھی متاثر کر رہا ہے۔
روزمرہ کے مصروف معمولات، ذہنی دباؤ، موبائل فونز کا بڑھتا استعمال اور ناقص غذائی عادات وہ عوامل ہیں جو نیند کے فطری عمل میں مداخلت کا سبب بنتے ہیں،لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف اپنی غذا میں معمولی تبدیلی لا کر بھی اس سنگین مسئلے سے نمٹا جا سکتا ہے؟
جی ہاں! امریکا میں کی جانے والی ایک تازہ طبی تحقیق نے اس سوال کا ایک آسان اور مؤثر جواب فراہم کیا ہے۔
شکاگو یونیورسٹی میڈیسن اور کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک مشترکہ تحقیق کے دوران یہ دریافت کیا کہ پھلوں اور سبزیوں کے باقاعدہ استعمال سے نیند کا معیار واضح طور پر بہتر ہو سکتا ہے۔
یہ تحقیق اس وقت سامنے آئی جب ماہرین نیند کے قدرتی حل تلاش کرنے میں مصروف تھے جو ادویات سے پاک، کم خرچ اور آسان ہو۔
تحقیق میں نوجوان افراد کے ایک گروپ کو شامل کیا گیا جن کی روزمرہ غذائی عادات اور نیند کے معمولات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے ایک خاص ایپ کے ذریعے اپنی خوراک کی تفصیلات درج کیں جب کہ نیند کے پیٹرن کو جانچنے کے لیے انہیں کلائی پر مخصوص ٹریکر پہنائے گئے۔ ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ جن افراد نے دن بھر میں پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیں، ان کی نیند رات کے وقت زیادہ پُرسکون اور گہری رہی۔ حیرت انگیز طور پر یہ اثر صرف 24 گھنٹوں کے اندر ہی نمایاں ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق صرف ایک دن میں پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے نیند کے معیار میں اوسطاً 16 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ یہ فرق معمولی نہیں بلکہ سائنسی پیمانے پر انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران نہ تو کسی نیند آور دوا کا استعمال کیا گیا، نہ ہی کوئی تھراپی یا نیند کا شیڈول تبدیل کیا گیا۔ صرف خوراک کی بہتری نے یہ مثبت تبدیلی پیدا کی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج اس بات کی بھرپور تصدیق کرتے ہیں کہ نیند جیسے اہم عمل کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں مہنگے علاج یا پیچیدہ مشقوں کی ضرورت نہیں، بلکہ روزمرہ خوراک میں متوازن، تازہ اور قدرتی اجزا شامل کر کے ہی بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں،تاہم محققین نے یہ بھی واضح کیا کہ اس مثبت تبدیلی کے پیچھے اصل سائنسی وجہ تاحال مکمل طور پر واضح نہیں، لہٰذا اس پر مزید تحقیق جاری ہے۔
سائنسدانوں نے بتایا کہ موجودہ ڈیٹا ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ نیند جیسے حساس عمل پر غذا کا براہ راست اثر پڑتا ہے۔ پھلوں اور سبزیوں میں موجود وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر ممکنہ طور پر جسم کے نیورولوجیکل سسٹم کو بہتر بناتے ہیں جو نیند کو گہرا اور پائیدار بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ مزید یہ کہ یہ اجزا دماغی دباؤ کو کم کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ذہن پُرسکون ہو جاتا ہے اور سونے کا عمل فطری انداز میں بحال ہوتا ہے۔
ایک اور اہم نکتہ یہ ہے کہ تحقیق میں شامل تمام شرکا نوجوان تھے، جن کے نیند اور طرز زندگی کے معمولات عموماً غیر متوازن ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود محض خوراک کی تبدیلی نے ان کی نیند میں اتنا بڑا فرق پیدا کیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ نیند بہتر بنانے کے لیے عمر یا حالات سے زیادہ اہم کردار طرز زندگی اور غذا ادا کرتی ہے۔
جرنل سلیپ ہیلتھ میں شائع ہونے والے اس تحقیقاتی مطالعے نے ایک نئی راہ دکھائی ہے جس پر عمل کر کے دنیا بھر کے لاکھوں افراد اپنی نیند کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ خاص طور پر وہ افراد جو نیند کی کمی کے باعث مستقل تھکن، چڑچڑاپن، ڈپریشن یا دیگر جسمانی مسائل کا شکار رہتے ہیں، انہیں چاہیے کہ اپنی غذا پر فوری توجہ دیں۔
پروسیسڈ فوڈز، چکناہٹ سے بھرپور کھانے، کیفین اور شکر کا کم سے کم استعمال کریں اور اس کے بدلے تازہ پھل، ہری سبزیاں، گری دار میوے اور پانی کی مقدار بڑھا دیں۔
ماہرین نے واضح طور پر بتایا کہ اکثر لوگ ان سے سوال کرتے ہیں کہ کیا صرف غذا سے نیند بہتر بنائی جا سکتی ہے؟ تو اب ان کے پاس اس کا سائنسی، تجرباتی اور عملی جواب ہے: ’’جی ہاں، غذا نیند پر اثر انداز ہوتی ہے اور طرز زندگی میں معمولی تبدیلیاں بھی بڑی بہتری لا سکتی ہیں۔‘‘
اگر آپ بھی نیند کے مسائل سے دوچار ہیں تو اب وقت ہے کہ آپ نیند آور دواؤں کے بجائے قدرتی حل کی طرف آئیں، اپنی پلیٹ میں رنگ بھر دیں اور پھلوں و سبزیوں سے بھرپور خوراک کو اپنا معمول بنا لیں۔ ہو سکتا ہے ایک گہری نیند آپ سے صرف ایک سیب یا پلیٹ بھر سلاد کی دوری پر ہو۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا: مراد علی شاہ
’جیو نیوز‘ گریبوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی عمارت پر جھنڈے لگائے جائیں گے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات ہوں گی، پرچم کشائی ہو گی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی رانی باغ میں کلچرل تقریب اور کنسرٹ ہو گا جبکہ سکھر میں بھی معرکہ حق کے سلسلے میں ثقافتی تقریب ہو گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹیچنگ لائسنس کا اجرا ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں سی ویو پر جشن آزادی کی بڑی تقریب ہو گی، جشن آزادی کی تقریبات میں سب سے آگے ہو گا۔ ونٹیج کار اور ہیوی بائیکس کی ریلیاں کرانے کی کوشش کریں گے، خواتین کے میلے ہوں گے، پینٹنگ کے مقابلے ہوں گے، محکمۂ ثقافت کو گائیکی کے مقابلے کرانے کی بھی ہدایت کی ہے، جشن آزادی کے حوالے سے مشاعرہ ہوگا، رکشہ ریلی کا بھی پروگرام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے، عوام بھی تعاون کریں، یہ پاکستان کی خاطر ریلیاں ہوں گی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو جشن آزادی کی تقریات میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کو باضابطہ دعوت نامے بھی ارسال کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یوم اگست کی تقریبات کے دوران اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، محکمۂ تعلیم اپنے پروگرام ترتیب دے رہا ہے۔ 9 سے 11 اگست تک شاہ عبداللطیف بھٹائی کا میلہ ہے، اس میں بھی جشن آزادی کا رنگ نظر آئے گا۔