آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل ہوگیا۔
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 31 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ کے روز شام 4 بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے اور نئے وزیراعظم کے انتخابی عمل سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تھا۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر اتفاق کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفیٰ دینے کی مہلت
فائل فوٹوآزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف متوقع تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کے لیے مہلت دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کو پیغام دیا کہ دن دو بجے تک استعفیٰ دے دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو 36 ممبران کی حمایت حاصل ہے، دوپہر 2 بجے کے بعد تحریک عدم اعتماد فائنل کی جائے گی۔
اسلام آباد، مظفر آبادپاکستان مسلم لیگ نے...
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک بیان میں کہا تھا اگر کسی کے پاس نمبرز پورے ہیں تو تحریک عدم اعتماد لے آئے۔