پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف مشترکہ تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر اتفاق کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں سیاسی و دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور نئی حکومت سازی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں وزیراعظم کے ناموں پر غور کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں حکومت کا حصہ بننے کی باضابطہ دعوت دیدی۔
ملاقات کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال، امیر مقام، پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی۔
قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں مسلم لیگ (ن) بھی ہمارے ساتھ ہوگی جبکہ ن لیگ آزاد کشمیر حکومت سازی کا حصہ نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ ن کی حکومت میں شامل نہ ہونے والی بات کو تسلیم کرلیا ہے جبکہ انہوں نے ہمارے ساتھ عدم اعتماد سے متعلق فیصلے پر اتفاق کیا ہے۔
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت مسائل کا حل کرنے میں ناکام رہی ہے، اتفاق رائے ہے کہ ازاد کشمیر میں بہتر حکومت دینی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسلم لیگ ن کشمیر کی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی، مصدق ملک
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی لیکن اسے ٹھکرا دیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کرکے کہا تھا کہ ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں آپ حکومت بنالیں لیکن پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کی خورشید شاہ کے ذریعےدی گئی پیشکش کو ٹھکرادیا تھا۔
وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن بھی پی ٹی آئی کے پاس گئے اورکہا کہ پیپلزپارٹی آپ کو بلامشروط سپورٹ کرتی ہے آئیے آپ حکومت بنائیں لیکن پی ٹی آئی نے یہ پیشکش بھی ٹھکرادی۔
احتسابی اداروں اور سیاست میں آنے والے پیسےسے متعلق عوام کیا رائے رکھتے ہیں ؟ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان این سی پی ایس 2025 کے مزید اہم نکات سامنے آ گئے
مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بھی نہیں بنانا چاہتی اور چلانا بھی نہیں چاہتی اور نہ ہی چلنے دینا چاہتی ہےتو آخرچاہتی کیا ہے؟
مزید :