City 42:
2025-12-11@21:01:53 GMT

اے این پی رہنما ارباب زین عمر مسلم لیگ (ن) میں شامل

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

ویب ڈیسک : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب زین عمر  پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ۔

 پشاور میں ہونے والی شمولیتی تقریب میں وفاقی وزیر امیر مقام،ایم این اے ثمر بلور اور ایم پی اے ثوبیہ شاہد شریک ہوئیں۔تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ ن لیگ اور نواز شریف کے قافلے میں شامل ہونے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ارباب زین عمر، اُن کے ساتھیوں اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟

  امیر مقام نے کہا کہ بدقسمتی سے صوبے کے عوام کو 13 سال میں پیچھے دھکیل دیا گیا، وزیراعلی نے کہا کہ میں تاریخ بنانا چاہتا ہوں، ان کو کہتا ہوں کہ پختونوں کی تاریخ پہلے سے بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کو نئی تاریخ دینے کی ضرورت نہیں، آپ لوگوں نےصوبے کے عوام کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔ پختونوں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، آپ کو بنانے کی ضرورت نہیں، افسوس کی بات ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ کو قیدی کی منظوری سے مشروط کیا گیا ہے۔

پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو صوبے میں دہشت گردی کی آگ کو بجھانے کے لیے پلان دینا چاہیے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد ایئرپورٹ ’بینظیر بھٹو‘ سے منسوب کروانے کی خواہشمند آصفہ قائم مقام اسپیکر سے نالاں

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پارلیمانی اجلاس میں قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس کو معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔

آصفہ بھٹو نے الزام لگایا کہ اجلاس کو مؤخر کرنے کی ہدایات شاید اس لیے دی گئیں تاکہ وہ اپنا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ کر سکیں۔ انہوں نے اس عمل کو نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال قرار دیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس اور بینظیر بھٹو ائیر پورٹ

آصفہ بھٹو کا توجہ دلاؤ نوٹس وفاقی وزیر برائے دفاع کو پیش کیا گیا، جس میں نئے بین الاقوامی اسلام آباد ایئر پورٹ کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب نہ کرنے پر وفاقی حکومت کی ناکامی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عوام میں گہری تشویش پیدا کر رہا ہے اور جمہوریت اور ملک کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورم برقرار رکھنے کے باوجود اسپیکر کے رویے پر افسوس ہے، رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری

آصفہ بھٹو  کے نوٹس میں جن ارکان کا نام شامل تھا وہ سید نوید قمر، جناب عبدالقادر پٹیل، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، اور سید رفیع اللہ ہیں۔

آصفہ بھٹو نے واضح کیا کہ پارلیمانی اصولوں کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں اور اجلاس کو مؤخر کرنے جیسے چھوٹے سیاسی حربے عوام اور جمہوری نظام کے لیے نقصان دہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد اسلام آباد ایئرپورٹ آصفہ بھٹو بینظیر بھٹو

متعلقہ مضامین

  • فیض حمید کو ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی، صدر اے این پی
  • امریکی ایوانِ نمائندگان نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 901 ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور کر لیا
  • راولپنڈی؛ کہوٹہ آزاد پتن کے مقام پر گاڑی دریا میں جا گری  
  • راولپنڈی؛ کہوٹہ آزاد پتن کے مقام پر گاڑی دریا میں جا گری
  • بھارت ظلم و تشدد سے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، امیر مقام
  • بی بی آصفہ بھٹو کا قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر اظہارِ مایوسی
  • بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی کوشش عوام کے حق پر حملہ ہے، مرکزی مسلم لیگ
  • اسلام آباد ایئرپورٹ ’بینظیر بھٹو‘ سے منسوب کروانے کی خواہشمند آصفہ قائم مقام اسپیکر سے نالاں
  • وزیراعظم آزاد کشمیر سے امیر مقام کی ملاقات
  • بھارت کی خوفناک آبی دہشت گردی‘ دریائے چناب میں ریلہ چھوڑ دیا