ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین اور غزہ کے بے گناہ مظلوم مسلمانوں پر بدترین سفاکی اور درندگی اور قتل و غارت کے بعد اب مملکت ایران پر یلغار کر چکا ہے، ہم اسرائیل جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس جنگ میں امت مسلمہ کے اتحاد و بقا کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے۔  اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب کے صوبائی ناظم اعلی حافظ محمد فاروق خان سعیدی، ممبر سنی سپریم کونسل جماعت اہل سنت پاکستان وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، ڈویژنل امیر ملتان سید محمد رمضان شاہ فیضی، ناظم اعلی ملتان ڈویژن قاری فیض بخش رضوی نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خلفائے راشدین کے ایام وصال و شہادت سرکاری سطح پر پوری عقیدت و احترام سے منائے جائیں اور پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے، ان رہنماوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ماہ محرم ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کے پس منظر میں نہایت کشیدہ اور حساس ماحول میں آیا ہے، اسرائیل فلسطین اور غزہ کے بے گناہ مظلوم مسلمانوں پر بدترین سفاکی اور درندگی اور قتل و غارت کے بعد اب مملکت ایران پر یلغار کر چکا ہے، یہود ہو یا ہنود وہ شیعہ اور سنی کی تمیز سے ہٹ کر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف صف آرا ہو کر ہمارے اجتماعی طاقت کو ختم کرنا چاہتا ہے، ہم اسرائیل جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس جنگ میں امت مسلمہ کے اتحاد و بقا کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے، پاکستان کی بہادر افواج عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز و محور ہے ہم اپنی مسلح افواج کی قربانی کو اخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اہل سنت کے تمام نمائندہ تنظیمات کے قائدین نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لیے تمام مسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے اپنے اکابر کی روایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے مجاہدانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان رہنماوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ محرم الحرام میں علماء و خطبا، ذاکرین اور واعظین کو ضابطہ اخلاق کا پابند کیا جائے، مجالس اور جلوسوں کو بھی قانون کے تحت روٹ اور وقت کی سختی سے پابندی کروائی جائے۔ ان رہنماوں نے یاد دلایا کہ سوشل میڈیا پر مسلسل مقدسات اسلام، شعائر اسلام اور صحابہ کرام و اہل بیت کی اطہار کی توہین کی جا رہی ہے۔ ان رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت فوری کاروائی کی جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ان رہنماوں نے کرتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بدل سکتے ہیں، ان سے ملنا چاہتا ہوں، کرسٹیانو رونالڈو امریکی صدر کے مداح نکلے

پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مداح نکلے اور ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو جو اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر کے لیے کھیل رہے ہیں، نے برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو انٹرویو دیا۔ انٹرویو کے دوران مورگن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر کیا، کیونکہ وہ ذاتی طور پر صدر ٹرمپ کے دوست بھی رہ چکے ہیں۔ رونالڈو نے اس موقع پر کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا کے چند ایسے افراد میں سے ہیں جن سے وہ ذاتی طور پر ملنا چاہتے ہیں، مگر ابھی تک ایسا موقع نہیں ملا۔

مورگن نے یاد دلایا کہ پرتگالی وزیراعظم انتونیو کوسٹا نے جون میں پرتگالی قومی ٹیم کا جرسّی صدر ٹرمپ کو تحفے میں دیا تھا، جس پر رونالڈو کا نام اور نمبر 7 درج تھا، اور رونالڈو نے اس پر ہاتھ سے لکھا ہوا پیغام ’امن کے لیے دعا‘ بھی شامل کیا تھا۔

رونالڈو نے کہا کہ امریکی صدر سب سے اہم شخصوں میں سے ایک ہیں اور ان کی عالمی سطح پر اثر پذیری بہت زیادہ ہے۔ مورگن نے اس پر بات آگے بڑھاتے ہوئے مذاق میں پوچھا کہ رونالڈو کے خیال میں آج دنیا کا سب سے مشہور شخص کون ہے۔ رونالڈو نے کہا کہ وہ خود صدر ٹرمپ سے زیادہ مشہور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں نہیں سمجھتا کہ وہ مجھ سے بہتر ہیں‘، رونالڈو میسی کے دعوے پر بول پڑے

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن جب وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے تو وہ ’کچھ ایسا دکھائیں گے جو پہلے کبھی نہیں دکھایا‘۔

ان سے اپنے پرتگالی ساتھی فٹبالر دیوگو جوتا کی جنازے میں غیر حاضری کے بارے میں بھی سوال کیا گیا، جو اس سال ایک کار حادثے میں صرف 28 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رونالڈو نے وضاحت کی کہ وہ اپنے والد کے بعد کسی قبرستان میں نہیں گئے، اور انہیں لگا کہ ان کی موجودگی توجہ ہٹانے کا سبب بنتی۔

یہ بھی پڑھیں: ’سعودی عرب اب میرا گھر ہے‘، رونالڈو

رونالڈو نے پرتگال کے حالیہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں ہنگری کے خلاف کھیل کے بارے میں بھی بات کی، جو آخری لمحے میں ڈومینک سزوبوسلائی کے گول سے 2–2 سے ختم ہوا۔ انہوں نے مورگن کو بتایا کہ وہ 78ویں منٹ میں ہیڈ کوچ روبرٹو مارٹینیز کے ذریعہ سبسٹیٹوٹ کیے جانے پر ناراض نہیں ہوئے، باوجود اس کے کہ انہوں نے میچ میں دو گول کیے تھے، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ٹیکٹیکل وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ شاید وہ اپنے کریئر کے شروع میں اس پر مختلف محسوس کرتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈونلڈ ٹرمپ رونالڈو سعودی عریبیہ

متعلقہ مضامین