ایلون مسک کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے، وکلا کا حیرت انگیز انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ایلون مسک کے وکلا نے سیم آلٹمن اور اوپن اے آئی کے خلاف مقدمے کی پیشی کے دوران ایلون مسک کے حوالے سے انوکھا دعویٰ کر دیا۔
اتوار کے روز مقدمے کی پیشی کے دوران وکلا نے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے۔ البتہ ایلون مسک کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر بتاتی ہیں کہ وہ کم از کم ایک کمپیوٹر تو استعمال کرتے ہیں۔
ایکس اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اور ان کے مصنوعی ذہانت کے اسٹارٹ اپ ایکس اے آئی نے فروری 2024 میں اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے یہ الزام لگایا تھا کہ کمپنی نے اے آئی کو انسانیت کے فائدے کے بجائے مائیکرو سافٹ کے لیے منافع کمانے کے لیے بنا کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
اتوار کو عدالت میں جمع کرائے جانے والے دستاویزات، جمعہ کے روز اوپن اے آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے دستاویزات کے جواب میں تھے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ مقدمہ شروع ہونے سے قبل مسک اور ایکس اے آئی کی جانب سے دستاویزات کے تبادلے اصولوں پر پورا نہیں اترتے۔
اوپن اے آئی نے یہ الزام عائد کیا کہ ایلون مسک کے وکیل ان سے کوئی دستاویز اکٹھا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
اس ہفتے کی فائلنگ میں ایلون مسک کے وکلا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اوپن اے آئی کو جون 14 کو بتایتا کہ وہ ایلون مسک کے موبائل، ان کے ای میل کی چھان بین کر رہے تھے اور ایلون مسک کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایلون مسک کے اوپن اے ا ئی کی جانب سے
پڑھیں:
اوپن اے آئی کی ویڈیو میکر ایپ ’سورا‘ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف
معروف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی اوپن اے آئی نے اپنی ویڈیو میکر ایپلی کیشن ’سورا‘ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرا دی۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یہ ایپ بالکل ٹک ٹاک کی طرز پر کام کرتی ہے اور صارفین کو صرف تحریری ہدایات دے کر ویڈیو بنانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
مثال کے طور پر اگر کوئی صارف یہ لکھے کہ وہ ٹوکیو کی سڑک پر سگنلز کی روشنیوں میں چل رہا ہے، تو یہ ایپ اسی منظر کو ویڈیو کی شکل میں پیش کر دے گی۔
ابتدائی طور پر یہ ایپ صرف آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب تھی، جہاں اسے صرف پانچ دن میں 10 لاکھ سے زائد بار ڈاؤنلوڈ کیا گیا, تاہم اب یہ اینڈرائیڈ پر بھی متعارف کروا دی گئی ہے، جو اس وقت چند ممالک میں دستیاب ہے جن میں امریکا، کینیڈا، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔
نئے اینڈرائیڈ ورژن میں مفت صارفین 15 سیکنڈ تک کی ویڈیوز بنا سکتے ہیں، جب کہ پرو سبسکرائبرز 25 سیکنڈ تک کی ویڈیوز تیار کر سکتے ہیں, اس ایپ میں ویڈیوز کو عمودی (Vertical)، مربع (Square) اور افقی (Landscape) فارمیٹ میں بنایا جا سکتا ہے، جس سے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مزید آسان ہو جاتا ہے۔
فی الحال اینڈرائیڈ ورژن ابھی بھی محدود ممالک میں دعوتی بنیادوں پر دستیاب ہے، یعنی ہر صارف اسے فوری طور پر استعمال نہیں کر سکتا، تاہم مستقبل میں یہ تمام ممالک کے صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔