دادو: نامعلوم افراد کی پرنٹنگ پریس پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
دادو میں نامعلوم افراد نے پرنٹنگ پریس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 صحافی زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دادو پریس کلب کے قریب شادی کے کارڈ کی پرنٹنگ پریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ دو صحافی زخمی بھی ہوئے۔
راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقہ اکبر چوک میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں صحافی نیاز چانڈیو اور صحافی رفیق چنہ شامل ہیں جبکہ فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نامعلوم افراد ایک شخص
پڑھیں:
میانوالی: نامعلوم افراد کا الیکٹرک بس پر پتھراؤ، شیشے توڑ دیے
میانوالی میں نامعلوم افراد نے الیکٹرک بس پر پتھراؤ کیا ہے، جس سے الیکٹرک بس کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کا نیا دور، میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز
میڈیا رپورٹس کے مطابق میانوالی کے علاقے موچھ کے قریب نامعلوم افراد الیکٹرک بس پر پتھراؤ کیا، جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5 روز قبل ہی میانوالی میں الکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا تھا۔
پتھراؤکے دوران بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں الیکٹرک بسیں، اضافی سہولیات کیا ہیں؟
یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں میانوالی میں 15الکٹرک بسیں چلائی گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الیکٹرک بس پتھراؤ پنجاب میانوالی