Islam Times:
2026-07-24@05:47:26 GMT

غزہ مکمل طور پر قحط کا شکار ہو چکا ہے، حماس کا انتباہ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT

غزہ مکمل طور پر قحط کا شکار ہو چکا ہے، حماس کا انتباہ

فلسطین میں اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے اعلی رہنما عبدالرحمان شدید نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی شدید غذائی قلت کا شکار ہے اور اب حکومت کی طرف سے سرکاری طور پر یہ اعلان کیا جا رہا ہے کہ غزہ مکمل طور پر قحط کا شکار ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں غذائی قلت شدت اختیار کر چکی ہے اور اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پوری طرح قحط کا شکار ہو گیا ہے۔ حماس کے اعلی سطحی رہنما عبدالرحمان شدید نے کہا کہ اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم نے بھوک کو "باقاعدہ جنگی ہتھیار" کے طور پر استعمال کیا ہے اور یوں فلسطینی عوام کو اپنے ناجائز مطالبات کے سامنے گھٹنے ٹیک دینے پر مجبور کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ انہوں نے اس بارے میں موصولہ رپورٹس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: "غزہ میں دس لاکھ سے زیادہ بچے شدید بھوک کا شکار ہیں۔ یہ ایک ایسا انسانی المیہ ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی جبکہ عالمی برادری صرف اعلامیے جاری کرنے اور زبانی طور پر مذمت کرنے پر ہی اکتفا کر رہی ہے۔" عبدالرحمان شدید نے مزید کہا: "آج ہمارے بچے نہ صرف بموں اور گولیوں سے قتل کیے جا رہے ہیں بلکہ خشک دودھ اور غذا نہ ہونے کے باعث بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔" حماس کے اس اعلی سطحی رہنما نے واضح کیا کہ غاصب صیہونی رژیم غزہ پر جارحیت جاری رکھ کر عملی طور پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور یوں اپنا حقیقی چہرہ عیاں کر رہی ہے۔
 
عبدالرحمان شدید نے کہا: "غزہ میں اسلامی مزاحمت بدستور دشمن کی جنگی مشینری کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے اور شجاعت سے لڑ رہی ہے۔" انہوں نے صیہونی فوج کی بے بسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: "اسلامی مزاحمت نے میدان جنگ کو صیہونی دشمن کا قبرستان بنا ڈالا ہے جس کے باعث وہ شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اسے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو پا رہی۔" اس حماس رہنما نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صیہونی رژیم کے ظالمانہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں بھی جارحانہ اقدامات بڑھا دیے ہیں۔ انہوں نے صیہونی رژیم کی جانب سے مسجد اقصی کو یہودیانے کی کوشش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ اقدامات صیہونی رژیم کی پالیسی کا حصہ ہیں جن کا مقصد قدس شرف کا اسلامی اور عربی تشخص ختم کرنا ہے۔ عبدالرحمان شدید نے امت مسلمہ اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ان جارحانہ اقدامات پر بے حسی کا مظاہرہ نہ کریں اور اسلامی مقدسات کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات انجام دیں۔ انہوں نے کہا: "ایسے وقت جب صیہونی رژیم مسجد اقصی پر جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے پورے فلسطین میں اسلامی مزاحمت زیادہ طاقت سے جاری ہے اور دشمن اور اس کے منصوبوں کا ناکام بنا رہی ہے۔"
 
عبدالرحمان شدید نے کہا کہ حماس نے رفح کراسنگ کھلوانے کے لیے بین الاقوامی اداروں سے مسلسل رابطہ کر کے ان پر دباو ڈال رکھا ہے۔ انہوں نے کہا: "ان اقدامات کا مقصد اس ظالمانہ محاصرے کا مقابلہ کرنا ہے جس نے غزہ میں عوام کی زندگی کو خطرے کا شکار کر رکھا ہے۔" حماس کے رہنما نے کہا کہ ان کی تنظیم نے 17 اپریل کے دن ایک واضح منصوبہ پیش کیا تھا جس کا مقصد جامع معاہدے کا حصول تھا۔ انہوں نے غزہ میں شدید حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: "اس وقت غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ منصوبہ بندی کے تحت نسل کشی اور بھوک مسلط کرنا ہے۔" انہوں نے امریکہ اور اس کے حامی ممالک کو غزہ میں اسرائیلی جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا اور کہا کہ ان کی حمایت فلسطینیوں کی نسل کشی میں براہ راست کردار ادا کر رہی ہے۔ حماس رہنما نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباو ڈال کر اسے غزہ میں مزید مجرمانہ اقدامات انجام دینے سے روکیں کیونکہ ان کے پاس اسرائیل پر دباو ڈالنے کے ہتھکنڈے موجود ہیں۔ انہوں نے عرب ممالک سے کہا: "یہ حقیقت کہ اب بھی اسرائیلی پرچم کچھ عرب ممالک کے دارالحکومت میں لہرا رہا ہے جبکہ غزہ میں اسرائیل کے ہاتھ فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے، انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔"

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عبدالرحمان شدید نے اسلامی مزاحمت کرتے ہوئے کہا صیہونی رژیم عرب ممالک کر رہی ہے انہوں نے کا شکار حماس کے کہا کہ کہ غزہ رہا ہے ہے اور اور اس کیا کہ نے کہا

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ