غزہ میں جاری صیہونی منظم نسل کشی مہم کے دوران مزید 69 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ میں پناہ گزینوں کے خیمے پر بمباری کی۔ فلسطینی ریڈ کریسنٹ نے اطلاع دی ہے کہ تل الهوی محلے میں الجمعیہ کے یروشلم ہسپتال کے قریب پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیلی فضائی حملے میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جاری صیہونی فوج کی نسل کشی کے دوران 24 گھنٹے میں 69 شہید اور 221 زخمی ہو گئے، امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 69 فلسطینی شہید اور 221 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ شہداء میں سے دو کی لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں۔ آج صبح سے اب تک اسپتالوں میں 12 امدادی کارکن شہید اور 172 سے زائد زخمی داخل ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ میں پناہ گزینوں کے خیمے پر بمباری کی۔ فلسطینی ریڈ کریسنٹ نے اطلاع دی ہے کہ تل الهوی محلے میں الجمعیہ کے یروشلم ہسپتال کے قریب پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیلی فضائی حملے میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
 
 مزید یہ کہ غزہ شہر کے مشرقی الزیتون محلے میں ایک آباد مکان پر اسرائیلی بمباری سے 5 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ غزہ شہر کے مغرب میں الجلاء سٹریٹ پر شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنانے سے 3 مزید شہید ہوئے۔ غزہ کے جنوبی علاقے میں، خان یونس شہر کے جنوب مغرب میں امدادی سامان کے منتظرین پر اسرائیلی فوج کی گاڑی سے فائرنگ کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ پٹی میں 55,706 شہید اور 130,101 زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ 18 مارچ 2025ء سے اسرائیلی جنگ کی تجدید کے بعد سے 5,401 شہید اور 18,060 زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اب بھی کئی شہداء اور زخمی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں جن تک ریسکیو ٹیمیں اور سول ڈیفنس کی رسائی نہیں ہو پا رہی۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پناہ گزینوں کے فلسطینی شہید اسرائیلی فوج پر اسرائیلی غزہ شہر کے زخمی ہوئے ہوئے ہیں شہید اور
پڑھیں:
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
پشاور کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے، تھانے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار تھے جن میں سے ایک شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوا جس میں اہلکار کی شہادت ہوئی، چار ملزمان کو تھانے سے نکالا جا چکا ہے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کےعلاقوں کو سیل کر کے نفری تعینات کی گئی ہے، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔