خیبرپختونخوا :جنازے پر فائرنگ،2خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ،15 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مخالفین نے جنازے کو گھر لے جاتے ہوئے فائرنگ کر دی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جب متاثرہ خاندان میت لے کر جا رہا تھا تو راستے میں مخالفین نے اچانک فائرنگ کر دی۔
شادباغ: تندور پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل پڑانگ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل پڑانگ میں پولیس پارٹی پر چھاپے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں پولیس کانسٹیبل اور ایس ایچ او کے گن مین شہید جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فصیح الدین کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس لائنز چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں رات کو 12 بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں درگئی روانہ کیا جائے گا۔