ایران نے صیہونیوں کے ناقابل شکست ہونے کا غرور خاک میں ملا دیا، پاکستان کے سینئر سیاستدان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
سی پی جی ایس کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس کے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مسلم امہ اور اپنے قومی مفادات کے تناظر میں ایرانی حمایت میں واضح مؤقف اختیار کرنا لائقِ تحسین تھا، ان کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل 12 روزہ جنگ میں ایران نے اسرائیلی دفاع کی سات سطحوں کو توڑ کر صہیونی رعب اور ناقابل شکست ہونے کا غرور خاک میں ملا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سی پی جی ایس کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران شرکاء نے ایران پر حالیہ 12 روزہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کی طرف اشارہ کیا اور ایران کی فوجی طاقت کو سراہا۔ سی پی جی ایس کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینیٹر مشاہد حسین سید، جنرل ریٹائرڈ ثمریز خان، ڈاکٹر نائلہ چوہان، ڈاکٹر قندیل عباس، ڈاکٹر منور حسین، ڈاکٹر منظور آفریدی و دیگر ماہرین مشرق وسطی و مختلف میڈیا ہاؤسز کے نمائندوں سمیت نمل یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی اور اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات شریک ہوئے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکہ اور مغرب زوال پذیر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے مسلم دنیا میں وحدت کی فضاء پروان چڑھی۔ ڈاکٹر نائلہ چوہان نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ میں صیہونی دبدبہ ٹوٹ گیا۔ کانفرنس کے دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کا مسلم امہ اور اپنے قومی مفادات کے تناظر میں ایرانی حمایت میں واضح مؤقف اختیار کرنا لائقِ تحسین تھا، ان کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل 12 روزہ جنگ میں ایران نے اسرائیلی دفاع کی سات سطحوں کو توڑ کر صہیونی رعب اور ناقابل شکست ہونے کا غرور خاک میں ملا دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ ایران اسرائیل میں ایران کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی جارحیت میں شہید، زخمی ہونے والوں کے لیے دعا کی
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کی یاد میں کھولی گئی تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کئے۔
وزیر اعظم سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سفارت خانے آمد پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور سفارت کے سینئر ارکان نے نے وزیر اعظم کا استقبال کیا وزیر اعظم نے اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ پاکستان کی ہمدردی اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے ایرانی قوم کی استقامت اور حوصلے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید ہونے والوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
ایران کو پاکستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے، وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔