ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا اور اس عمل کے پیچھے وردی کا تعاون بھی شامل رہا۔
اسلام آباد میں محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد و یگانگت کا پیغام دینے کے لیے 14 اگست کو فیصل مسجد میں تمام مکاتبِ فکر کے علما کو ایک ساتھ نماز ادا کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ ایامِ محرم میں مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔
وفاقی وزیر نے گفتگو کے دوران بھارت کے ساتھ کشیدگی کے واقعات کا حوالہ بھی دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے ایک فوجی بیس پر 11 میزائل داغے گئے، جہاں ہمارے 9 یا 11 طیارے موجود تھے، مگر حیران کن طور پر تمام میزائل بیس کے باہر جا گرے اور کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔ محسن نقوی نے کہا کہ جب پاکستان نے جوابی کارروائی میں میزائل داغے تو ان میں سے ایک میزائل تکنیکی خرابی کے باعث آبادی والے علاقے پر گرنے کا خدشہ تھا، لیکن اللہ کی مدد سے وہ میزائل بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپو پر جا لگا۔
محسن نقوی کے مطابق یہ دونوں واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کو غیر مرئی طاقتوں کی مدد حاصل رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے حملے کے دوران آرمی چیف نے جرات و استقامت کا مظاہرہ کیا اور دشمن کو خبردار کیا کہ اگر حملہ ہوا تو اس کا چار گنا جواب دیا جائے گا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس عمل میں ایک “خاموش سفارتکار” کا کردار ادا کیا جب کہ پاکستانی عسکری قیادت نے بھی پس پردہ اہم کردار نبھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں کو اس جنگ بندی پر آمادہ کرنے میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
صحافیوں پر تشدد: وزیرداخلہ محسن نقوی کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں صحافیوں پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کا واقعہ سامنے آنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پریس کلب میں پولیس داخل اور توڑ پھوڑ، ’اب تو صحافی پریس کلب میں بھی محفوظ نہیں’
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، واقعہ میں ملوث اہلکاروں کا تعین کرکے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
طلال چوہدری کی صحافیوں سے معذرتاس موقع پر نیشنل پریس کلب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو نیشنل پریس کلب میں داخل نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے تشدد کا معاملہ وزیر داخلہ کے نوٹس میں آچکا ہے اور امید ہے کہ صحافی برادری ان کی معذرت قبول کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے صحافی کو نازیبا جملے، قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور
واضح رہے کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اس ناخوشگوار واقعہ کے بعد صحافتی تنظیموں نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور حکومت سے واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران اسلام آباد پولیس نے نیشنل پریس کلب میں زبردستی داخل ہو کر کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور صحافیوں پر تشدد کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد تشدد صحافی طلال چوہدری محسن نقوی نیشنل پریس کلب وزیرداخلہ