ایران، اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا، اور اس پیشرفت کے پیچھے ہماری عسکری قیادت کا بھی نمایاں حصہ ہے۔ اس جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے۔
اسلام آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ 14 اگست کو فیصل مسجد میں تمام مکاتب فکر کے علما کو ایک ساتھ نماز ادا کرنے کی دعوت دی گئی ہے تاکہ دنیا کو اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا جا سکے۔ انہوں نے علما سے محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی۔
پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ایف بی آر آرٹیکل 37 اے اور 37 بی کے کالے قانون کو مسترد کردیا
اس موقع پر وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ بھارت کے ایک حملے کے دوران پاکستان کو "غیبی مدد" حاصل ہوئی۔ ان کے مطابق، بھارت نے ایک پاکستانی بیس پر 11 میزائل داغے جہاں 9 یا 11 پاکستانی طیارے موجود تھے، مگر تمام میزائل بیس سے باہر گرے اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔ محسن نقوی نے مزید بتایا کہ پاکستان نے جواباً میزائل فائر کیے، جن میں سے ایک میزائل تکنیکی خرابی کی وجہ سے بھارتی شہری آبادی کی طرف جا سکتا تھا، لیکن وہ اللہ کے فضل سے بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپو پر جا لگا، جو کہ ان کے بقول غیبی مدد کی ایک اور مثال ہے۔
محرم الحرام ، مذہبی رواداری اور پیغام پاکستان
وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے حملے کے وقت آرمی چیف پوری ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹے رہے اور ان کا عزم تھا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان اس کا چار گنا جواب دے گا۔
ایران اسرائیل جنگ بندی پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے دوبارہ زور دیا کہ سیزفائر میں وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت دونوں کا بڑا کردار ہے، جبکہ عالمی قیادت کو قائل کرنے میں بھی پاکستان کی قیادت نے مؤثر سفارتی کردار ا
دا کیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے وزیر داخلہ
پڑھیں:
محسن نقوی کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ
ویب ڈیسک:اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔