اپنے ایک ٹویٹ میں موشے یعلون کا کہنا تھا کہ جب عوام دیکھتی ہے کہ سیاسی رہنماء پیسے کے عوض اسرائیل کی سلامتی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں تو ایک برا احساس پیدا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسرائیلی وزیر جنگ "موشے یعلون" نے كہا كہ مچھلی کی بدبو، سر سے آ رہی ہے۔ اُن کی اس بات کا اشارہ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" كی جانب تھا۔ انہوں نے نتین یاہو سے متعلق اپنے سخت خیالات كا اظہار سماجی رابطے كے پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں كیا۔ اس موقع پر انہوں نے كہا كہ جب عوام دیکھتی ہے کہ سیاسی رہنماء پیسے کے عوض اسرائیل کی سلامتی قربان کرنے کے لئے تیار ہیں تو ایک برا احساس پیدا ہوتا ہے اور یہ عام لوگوں کو قانون و اپنی حدود پامال کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حماس کو رقم کی منتقلی جیسے مسائل نے عوام کے ایک بڑے حصے کو موجودہ رژیم سے بدظن کیا ہے۔ اس لئے جھوٹ، دھوکہ اور بدعنوانی کی رژیم کو بدلنا چاہئے۔

قبل ازیں موشے یعلون نے صیہونی آرمی چیف "ایال زمیر" پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا كہ وہ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایال زمیر، غزہ کی پٹی میں واضح طور پر غیر قانونی صورت حال کو روکنے میں ناکام ہیں۔ اسی سلسلے میں اسرائیلی چینل 14 نے نیتن یاہو اور ایال زمیر کی بالواسطہ حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 2021ء میں دی نیشنل سٹیٹس مین موومنٹ نامی پارٹی میں موشے یعلون کے ایک ساتھی "یعقوب ابوالقیعان" کو ایران کے لئے جاسوسی کے شبے میں شاباک نے گرفتار کیا تھا۔ شاباک کا الزام تھا کہ مذکورہ شخص نے ایک لبنانی-عراقی واسطے کے ذریعے ایرانی انٹیلی جنس اہلکاروں کے ساتھ حساس معلومات کا تبادلہ کیا۔ نیز ایرانی نمائندوں کے ساتھ خفیہ ملاقات کرنے کی کوشش بھی کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: موشے یعلون انہوں نے

پڑھیں:

حقیقی امن صرف انصاف کے ذریعے ہی قائم کیا جا سکتا ہے، میر واعظ

ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں انجمنِ شرعی شیعان کے زیراہتمام منعقدہ سیرت کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لداخ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں جہاں تصادم ہو، وہاں حقیقی امن صرف انصاف کے ذریعے ہی قائم کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں انجمنِ شرعی شیعان کے زیراہتمام منعقدہ سیرت کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لداخ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی قابض انتظامیہ لداخ کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے بجائے ان پر ظلم و تشدد سے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ نے بارہا ثابت کیا ہے کہ امن زبردستی قائم نہیں کیا جا سکتا۔ امن اسی وقت قائم ہوتا ہے جب عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہوں اور محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کو فروغ دیا جائے۔ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے میرواعظ نے خود پر عائد مسلسل پابندیوں پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ نے بلاجواز طور پر انہیں مسلسل گھر میں نظربند کر رکھا ہے اور انہیں کشمیری قوم کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی و سماجی تنظیموں پر پابندی، املاک کی ضبطگی اور حریت رہنمائوں کے موقف کو عوام کے سامنے لانے سے روکنے کیلئے میڈیا پر قدغن انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے عزت و وقار کے ساتھ پرامن طور پر بات چیت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو اپنی کشمیر پالیسی پر ازسرِنو غور کرنا چاہیے۔ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ پراثر اور تعمیری مذاکرات ہی پائیدار امن کے قیام کا بہتر ین راستہ ہے۔

اوقاف کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ یہ بنیادی طور پر ایک مذہبی معاملہ ہے اور کشمیری قوم کو یہ حق دیا جانا چاہیے کہ وہ اپنے دینی اداروں کا انتظام خود مختاری اور وقار کے ساتھ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی معاملات میں مداخلت اور دخل اندازی فوری طور پر ختم ہونی چاہیے۔ میر واعظ نے اس موقع پر مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دل سے چاہتے ہیں کہ غزہ میں جنگ بندی ہو اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کاسلسلہ ختم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • نتین یاہو کی اولین ترجیح اس کا ذاتی مفاد ہے، سابق صیہونی وزیراعظم
  • اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی سابقہ ممبر کیخلاف کرپشن کا مقدمہ درج
  • ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام حکمرانوں کا نان نفقہ بند کر دیں گے، حافظ نعیم الرحمان
  • غزہ پر اسرائیلی حملوں نے نتین یاہو کے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا، حماس
  • صیہونی وزیراعظم نے غزہ میں فوجی کارروائیاں تیز کرنے کا عندیہ دیدیا
  • حماس کا بیان جنگ بندی کے لیے امید کی کرن،پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف
  • نیند کی کمی دماغ کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہے، تحقیق میں انکشاف
  • حقیقی امن صرف انصاف کے ذریعے ہی قائم کیا جا سکتا ہے، میر واعظ