Jasarat News:
2025-10-04@14:06:32 GMT

گلشن اقبال ٹاؤن میں میونسپل سروسز کی فراہمی کا عمل جاری

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی اور اپوزیشن لیڈر گلشن اقبال/ یوسی 7 کے وائس چیئرمین اسلم کلمتی کے ہمراہ یوسی 7 شانتی نگر میں جراثیم کش ادویات کی چھڑکاؤ مہم کا اغاز کردیا ہے ،اس موقع پرچیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ گلشن اقبال ٹاؤن نے ماضی میں بھی تمام یوسیز کو مساوی سہولیات اور افرادی و مشینی وسائل فراہم کرکے خدمت کی مثال قائم کر چکا ہے ، سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر اپوزیشن کے علاقوں میں بھی بلدیاتی خدمات اور ترقیاتی کام انجام دئیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد سیوریج کا نظام بری طرح متاثر ہوا جس کے باعث جراثیموں کی وجہ سے وبائی امراض جنم لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے۔ وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی نے کہا کہ بلا تفریق بلدیاتی خدمت ہمارا منشور ہے اور عوامی خدمت ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی۔ اپوزیشن لیڈر گلشن اقبال ٹاؤن اسلم کلمتی نے بھی چیئرمین کی قیادت اور بلا تفریق خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور ہماری پہلی ترجیح عوامی خدمت ہے۔

 

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گلشن اقبال ٹاو ن کہا کہ

پڑھیں:

حکومت آزاد کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے،وفاقی وزیر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔ جمعرات کو مظفرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو زمینی صورتحال کا جائزہ لے گی اور آزاد کشمیر میں شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم مظفرآباد کا اعلیٰ سطح کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ صورتحال کا قریب سے جائزہ لیا جا سکے اور عوام سے براہ راست بات چیت کی جا سکے، جہاں بھی قانونی حل ممکن ہو گا، حکومت عوام کے جائز مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے آزاد کشمیر کے محب وطن عوام کے جذبات کو تسلیم کرتے ہوئے علاقے میں پرامن رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ خطے اور دنیا بھر کی موجودہ صورتحال نہایت حساس ہے، کچھ قوتیں پاکستان میں بدامنی کا فائدہ اٹھا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم ایسے حالات پیدا نہ کریں جنہیں ملک کے امن اور استحکام کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔ وفاقی وزیرنے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل وخدشات سے پوری طرح باخبر ہے اور انہیں پرامن اور تعمیری انداز میں حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آزاد کشمیر کے عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا، ہماری امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈوجام: پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما راول شرجیل انعام میں میونسپل چیئرمین وائس چیئرمین اور اسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ کر رہے ہیں
  • گلشن اقبال: بحالی سینٹر میں معذور بچے پر تشدد‘ ٹیچر برطرف
  • کراچی، گلشن اقبال میں اسپیشل بچوں کے اسکول میں بچے پر تشدد
  • کراچی، آٹزم سینٹر میں خصوصی بچے پر تشدد، خاتون اسسٹنٹ برطرف، مقدمہ درج
  • آزاد کشمیر، عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت، 90 فیصد معاملات طے
  • بلوچستان اسمبلی : گوادر کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کی قرارداد منظور  
  • پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کیلئی 2 ارب جاری کر دئیے
  • پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کیلئے 2 ارب روپے جاری کر دئیے
  • حکومت آزاد کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے،وفاقی وزیر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو
  • افغانستان میں انٹرنیٹ پر کوئی پابندی عاید نہیں‘ طالبان