وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کی شکایت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو صورت حال سے آگاہ کرنا میری ذمہ داری تھی۔

علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو میں الزام اور صوبائی وزرا کے مستعفی ہونے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پانچ ماہ بعد ملاقات ہوئی اور اُن کی ہدایت کے مطابق صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے گزشتہ ملاقات میں بھی حکومت میں تبدیلیوں اور اصلاحات کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کی وجہ سے ہم نے تبدیلیاں روک دیں تھیں تاہم بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد گزشتہ روز عاقب اللہ، فیصل تراکئی کو بلاکر عمران خان کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا جس پر انہوں نے استعفیٰ دیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین میرا لیڈر اور میں اُس سے وفادار ہوں، میرا یہ حق بنتا ہے کہ انہیں سچی بات بتاؤں کیونکہ شکایت منافق لوگ کرتے ہیں اور میں نے کوئی شکایت نہیں کی۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ پارٹی میں بہت بڑی تقسیم آچکی ہے، بجٹ پیش کرنے کے بعد میرے خلاف غداری کی مہم چلائی گئی اور اگر ہم بجٹ پاس نہ کرتے تو پھر قانونی طور پر نااہل ہوجاتے، اس پر کہا گیا کہ میں مائنس عمران خان پر کام کررہا ہوں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو بتایا کہ کسی میں ہمت نہیں وہ مائنس عمران خان کرسکے، مگر آج اپنے مفادات حاصل کرنے کیلیے کچھ لوگ گروپ بندیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے عہدے کی پراوہ کیے بغیر عمران خان کو حقیقت بیان کی، عمران خان کی فیملی ہمارے لیے قابل قدر ہے مگر بانی کو بتایا کہ وی لاگر اختلافات کو بڑھا رہے ہیں اور علیمہ خان اُن کا ساتھ دے رہی ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں نے یہ بھی بتایا کہ حفیظ اللہ نیاری میں علیمہ خان کو وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی لکھ رہے ہیں اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی چیئرمین بنانے کی منظم مہم چلائی جارہی ہے۔

گنڈا پور کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ اس طرح کی مہم چلاکر پارٹی میں مایوسی پھیلائی جارہی ہے جس سے پارٹی کو نقصان ہوگا اور رہائی کیلیے اقدامات کے بجائے اختلافات بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو واضح کردیا آپ کا ہر حکم قابل قبول ہے، لہذا اپنی فیملی سے ایک چیئرپرسن بنادیں جسے قبول کرلیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ بشریٰ بی بی نے احتجاج کے حوالے سے بانی چیئرمین کو سب کچھ بتادیا کیونکہ وہ عینی شاہد تھیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ لاہور میں ارکان اسمبلی کو جمع کرنے کا ٹاسک ملا اور جب میں سب کو لے کر گیا تو فتوے لگادیے گئے، مجھ پر سینیٹ الیکشن دینے کا الزام لگایا گیا جبکہ امیدواروں کے نام آپ نے دیے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’بانی کو بتایا دیا کہ رہائی کے لیے کام نہیں ہورہا اور ہم اسٹیبشلمنٹ کے مقاصد میں کامیاب ہورہے ہیں جس میں علیمہ خان کردار ادا کررہی ہیں، علیمہ خان کا بیٹا احتجاج میں موجود تھا اُس کی مقدمات میں ضمانت ہوگئی مگر شبلی فراز، عمرایوب، زرتاج گل کے موجود نہ ہونے پر بھی انہیں ضمانت نہیں مل سکی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حقیقی آزادی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، میں بانی چیرمین کو بتایا کہ میری معلومات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ علیمہ خان سے رابطے میں ہے اور یہ بتانا، حالات سے آگاہ کرنا میرا حق تھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ بحیثیت مسلمان اور پاکستانی کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے،ہم ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور نے کہا کہ نے کہا کہ بانی پی ٹی ا ئی بانی پی ٹی ا ئی سے بانی پی ٹی ا ئی کو انہوں نے کہا کہ کو بتایا کہ علیمہ خان جارہی ہے ہیں اور خان کو کہ میں

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت: جج محمد کریم خان آغانے عہدے کاحلف اٹھالیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251116-01-7
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی آئینی عدالت میں سندھ ہائی کورٹ سے تعینات ہونے والے جج محمد کریم خان آغا نے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں منعقدہ تقریب میں محمد کریم خان آغاسے عہدے کاحلف لیا۔ تقریب میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد سرفراز ڈوگر سمیت دیگراعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے گزشتہ روز اپنے عہدے کاحلف اٹھایاتھا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں حلف لیا تھا۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے اپنے عہدے کاحلف اٹھانے کے بعد وفاقی آئینی عدالت کے 6نئے تعینات ہونے والے ججز میں سے تین ججز جسٹس سید حسن اظہررضوی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقرنجفی سے حلف لیاتھا۔ جبکہ دیگر دو ججز جسٹس ارشد حسین خان اورجسٹس روزی خان بڑیچ نے ابھی اپنے عہدوں کاحلف اٹھانا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اپنی منصوبہ بندی پارٹی کو دے چکے،اب پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے؛ علیمہ خان
  • پولیس نے علیمہ خان سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی
  • وفاقی آئینی عدالت کے 2 مزید ججز جسٹس روزی بڑیچ اور جسٹس ارشد شاہ نے حلف اٹھالیا
  • وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز جسٹس روزی اور ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا
  • وفاقی آئینی عدالت: 2 نئے ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا
  • وفاقی آئینی عدالت کے دو ججوں جسٹس روزی خان اور ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا
  • وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور وزیراعلیٰ سندھ کی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر تہنیتی پیغامات
  • آصف زرداری پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں ہیں، شازیہ مری
  • پی ٹی آئی حالتِ انتشار میں، بانی سے بدنیتی پر مبنی فیصلے کروائے جاتے ہیں: شیر افضل
  • وفاقی آئینی عدالت: جج محمد کریم خان آغانے عہدے کاحلف اٹھالیا