صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے دستاویزات میں ردوبدل اوربچوں کی بیرون ملک منتقلی کے مقدمہ میں صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔صارم برنی کی درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ اور ہائیکورٹ سے بھی مستردہوچکی ہے،صارم برنی کوایک سال قبل کراچی ائرپورٹ سے گرفتارکیاگیاتھا،ملزم صارم برنی گزشتہ ایک سال سے جیل میں ہے،ڈیڑھ ماہ پہلے مقدمہ وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیاگیاتھا،صارم برنی پر آج فردجرم بھی عائد ہوسکتی ہے،ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دیگر کیساتھ ملکردستاویزات میں ردبدل کیا،ملزموں نیکمسن بچوں کوبیرون ملک منتقل کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کیس میں سابق گورنر عمر چیمہ کی ضمانت منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مغلپورہ میں جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کر لی۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر فیصلہ سنایا۔ عمر سرفراز چیمہ کی دیگر 4 مقدمات میں ضمانت پر کارروائی 25 نومبر تک ملتوی کردی گئی، عمرسرفراز چیمہ کیخلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج ہے۔