پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے بڑے بھائی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے بڑے بھائی انتقال کرگئے ۔
کریم عادل شیخ جو حلیم عادل شیخ کے بڑے بھائی تھے وہ کراچی میں انتقال کرگئے ۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ کل دوپہر 1:15 بجے نماز ظہر کے بعد جامعہ مسجد فلاح پی اینڈ ٹی کالونی کلفٹن کراچی میں ادا کی جائے گی۔
سیاسی اور سماجی شخصیات حلیم عادل شیخ سے اظہار افسوس کررہے ہیں ۔
ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقی بیٹر نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
قائد آباد لڑکی کا قاتل باپ اور ماموں زاد بھائی گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد آباد کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں مبینہ خودکشی کا واقعہ قتل نکلا۔ پولیس نے بیٹی کے قتل کے الزام میں والد اور ماموں زاد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق 3 اکتوبر کو قائد آباد تھانے کو اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون نے گھر میں خودکشی کرلی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو متوفیہ کی شناخت 24 سالہ ماریہ دختر دلبرکے نام سے ہوئی۔پولیس نے شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کی، جس کے دوران مقتولہ کے والددلبر خان اور ماموں زاد نور صمد کو حراست میں لیا گیا۔دوران ِتفتیش دونوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے باہمی رنجش کے باعث ماریہ کا گلا دبا کر قتل کیا اور واقعے کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی تاکہ پولیس کو گمراہ کیا جا سکے۔