ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 برنارڈ جولین 1975 کے پہلے ون ڈے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے اہم رکن تھے، انہوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 24 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں 866 رنز اور 50 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 18 وکٹیں لیں۔ وہ بائیں ہاتھ کے سوئنگ بولر تھے جن کی گیند دونوں جانب حرکت کر سکتی تھی۔

1975 کے ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی ٹیم کی فتح میں کلیدی رہی۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف 20 رنز کے عوض 4، نیوزی لینڈ کے خلاف 27 رنز کے بدلے 4 اور فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ان کی ناقابلِ شکست 26 رنز کی اننگز نے ٹیم کو پہلی عالمی چیمپئن شپ جیتنے میں مدد دی۔

ان کا کیریئر اس وقت ختم ہوا جب انہوں نے 1982–83 اور 1983–84 میں جنوبی افریقہ کے متنازع دوروں میں حصہ لیا، جو اس وقت نسل پرستانہ نظام اپارتھائیڈ کی وجہ سے عالمی سطح پر بائیکاٹ کا شکار تھا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کہا کہ برنارڈ جولین کی خدمات ہمارے خطے کی مشترکہ تاریخ کا حصہ ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ماضی کے اس باب کو تنقید کے بجائے سمجھنے اور قبولیت کے جذبے سے دیکھا جائے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے برنارڈ جولین کے اہلِ خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برنارڈ جولین ویسٹ انڈیز

پڑھیں:

کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف 32 مقدمات درج کیے گئے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف کارروائیوں کے دوران 90 فنانسرز اور سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والوں کے خلاف 32 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے کالعدم انتہاپسند جماعت سے ہتھیار اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد کیے اور 92 سے زائد بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعت کے خلاف درج مقدمات میں 830 لوگ لاہور میں گرفتار ہوچکے ہیں، انتہا پسند جماعت نے مذہب کی آڑ میں انتشار پھیلایا ہے، مذہب کا نام استعمال کرنا ان کا طرہ امتیاز رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی 84 فیصد مساجد رجسٹر ہو چکی ہیں، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمے داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شائی ہوپ نے 13 ٹیموں کے خلاف سنچری بنا کر کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • شائی ہوپ 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے
  • ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 13 انٹرنیشنل ٹیموں کیخلاف سنچری بنانیوالے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے
  • ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ کا کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ
  • عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے
  • سنگین الزامات پر سابق قومی کپتان راشد لطیف سے تحقیقات شروع
  • کے ایم سی کا اورنگی ٹائون شپ میں چائنہ کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
  • کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف 32 مقدمات درج کیے گئے، عظمیٰ بخاری
  • کراچی: کے ایم سی کا اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
  • اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے