اسرائیل غزہ میں ظلم بربریت کی تمام حدودپار کرچکا ہے، مرزا ارشدالقادری
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
سنی تحریک کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اوران کے ساتھیوں کو اسرائیلی حراست سے رہائی دلائے اور وطن واپس لائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکائ کی گرفتاری کے خلاف غزہ، فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کے لئے اسرائیل مردہ باد احتجاجی مارچ منعقد کیاگیا ۔ جس میں علمائے کرام، مشائخِ عظام اور قائدین نے شرکت کی۔ معروف میلادی رکن الدین حامدی، سماجی وسیاسی رہنما ملک یوسف، علامہ سعیداخترقادری، علامہ کامران عالم نقشبندی، ملک عبدالقدیر کھوکھر سمیت دیگر افراد شریک تھے۔ مقررین نے کہا کہ عالمی دہشتگرد اسرائیل کی غزہ، فلسطین پر ظلم وستم اور عالمی طاقتوں کی خاموشی، 57 اسلامی ممالک کا عملی اقدام نہ کرنا انتہائی شرمناک اور انسانیت سوز عمل ہے، پوری دنیا میں انسان سراپا احتجاج اور عالم اسلام کے سربراہان خاموش تماشائی کا کردار ڈوب مرنے کے مترادف ہے، اسرائیل اور اس کے حامی صیہونی طاقتوں کو اگر عملی طور پر فوری اس ظلم بربریت سے نہ روکا گیا تو یہ ظلم کی آگ پوری دنیا کو لپیٹ لے گی، اسلامی ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شرم کرو شرم کرو شرم کرو اور ناجائز ریاست اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے متحد ہو جائو۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
محمد علی مرزا کا بیان‘ اسلامی نظریہ کونسل کی رائے 4 دسمبر تک معطل: اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریہ کونسل کی رائے کو4 دسمبر تک معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر کونسل کے وکیل عدالت کو مطمئن کریں کہ کن حالات میں اسلامی نظریہ کونسل ایف ائی اے یا پولیس کو سفارشات دے سکتی ہے؟ کیا اسلامی نظریاتی کونسل آئین کے آرٹیکل 229 اور230 کہ میں مینڈیٹ سے تجاوز کر سکتی ہے؟ جسٹس محسن اختر کیانی نے 12 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 229 اور230 کے مطابق کونسل صدر، گورنر یا پارلیمنٹ کو رائے دینے کا اختیار رکھتی ہے۔