2025-11-21@05:25:29 GMT
تلاش کی گنتی: 101910

«کا درجہ دینے»:

    فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں واقع کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے اثرات کے باعث فیکٹری کے آس پاس کے 10 مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں:ٹائٹینک حادثہ: آخری لمحات میں کیا ہوا تھا، اصل صورتحال کا سراغ لگ گیا ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کیمیکل کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کی قیادت میں اہم تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت محمود خان اچکزئی کی جگہ مولانا فضل الرحمان کو اتحاد کا نیا سربراہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزدگی کے بعد اتحاد کے اندر یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ قیادت کی ذمہ داریاں کسی دوسرے رہنما کے سپرد کی جائیں تاکہ پارلیمانی اور سیاسی سطح پر کرداروں کی واضح تقسیم برقرار رہے۔ادھر حکومتی اراکین نے بھی اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے قومی اسمبلی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو باضابطہ خط...
    ویب ڈیسک:سندھ پولیس نے کراچی میں اِی چالان کے بعد نوپارکنگ جرمانوں کی تیاری کردی۔ پولیس کی جانب سے نو پارکنگ جرمانوں کے لیے ’روبوٹ کاریں‘ تیار کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں صدر اور طارق روڈ پر خودکار کیمروں سے لیس کاریں گشت کریں گی۔ 20 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی’روبوٹ کاریں‘ نوپارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے اَی چالان کریں گی۔ نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند دوسری جانب سندھ حکومت کی مشاورت سے کراچی میں اِی چالان کے جرمانوں کی رقم میں بڑی کمی پر سوچ بچار جاری ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اِی چالان کے جرمانے...
    اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے معروف سیاسی رہنماء کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام سالہا سال سے سخت سیاسی دباؤ کے تحت زندگی گزار رہے ہیں، آج بھی کشمیریوں کے گھروں کو زمین بوس کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںمنتظر محی الدین کا تعلق جموں و کشمیر کے شہر خاص سے ہے۔ آپ سالہا سال کشمیر کی سب سے بڑی تجارتی یونین کے سربراہ رہے ہیں۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے اپنے سیاسی کیئریر کی شروعات کرنے کے بعد مختلف سیاسی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے منتظر محی الدین سے دہلی کے لال قلعہ کے باہر ہونیوالے کار بم دھماکے کے بعد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر ایک...
    ڈیرہ اسماعیل خان: بنوں کے علاقے ہوید دردڑیز میں امن کمیٹی کے دفتر پر کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کے حملے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے حملے میں امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر کو نشانہ بنایا، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ مقتولین میں دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز، نعمان اور سفیان شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
    پاکستان کے معروف اداکار اور ماڈل حسن احمد نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کی سب سے تلخ یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں 35 دنوں کیلئے اغوا کرلیا گیا تھا۔ حسن احمد ایک اداکار اور ماڈل ہیں جنہیں شائقین زبردست اداکاری اور کرداروں کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے سپر ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل سے شادی کی ہے اور ان کے جوڑے کو بھی مداحوں کی طرف سے ہمیشہ پیار اور محبت ملتی ہے۔ حال ہی میں وہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں مدعو کیے گئے تھے جہاں انہوں نے اپنی زندگی، ناکامیوں اور ذہنی صحت کی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔ حسن احمد پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ انہیں کیسے اغوا کیا گیا تھا۔ یہ...
    کراچی: شہر قائد میں 3 روز کے دوران تاجروں اور شہریوں سے بھتہ طلب کرنے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا۔  آرام باغ پولیس نے ریسٹورنٹ کے کاروبار سے وابستہ شخص کی مدعیت میں نامعلوم بھتہ خوروں کے خلاف بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں بھتہ خور نے رقم کی منتقلی کے لیے نجی بینک کا اکاؤنٹ نمبر بھی دیا ہے۔  شہر میں بھتہ خوری کے واقعات سے متعلق سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو گزشتہ 2 سالوں میں 139 بھتہ خوری کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں سال 2023 میں 50 جبکہ سال 2024 میں بھتہ طلب کرنے کے 89 واقعات رپورٹ ہوئے۔  سی پی...
    کراچی: ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی سید اعجازالحق نے ڈی جی رینجرز کو خط ارسال کر دیا جس میں انھوں نے رینجرز سے مدد طلب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے حلقے پی ایس 121 اورنگی ٹاؤن میں جوا عام ہوگیا۔ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے علاقے میں جابجا جوئے کے اڈے قائم ہیں اور ایک منظم انداز میں علاقے کی عوام کو جوئے کی لعنت میں مبتلا کیا جارہا ہے ۔ علاقے کے جو مہذب شہری جوئے کے خلاف آواز اٹھاتا رہا ہیں انھیں ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے، بارہا شکایتوں کے باوجود علاقہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کچھ کرنے کو تیار نہیں۔ پولیس کی مجرمانہ خاموشی کے سبب اورنگی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز نے 27 ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت چار ججز کی جانب سے ترمیم چیلنج ہوگی، ترمیم چیلنج کرنے کے لئے ڈرافٹ تیار کرکے سپریم کورٹ کو بھیج دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں آج ہی 27 ویں ترمیم کے معاملے کو چیلنج کیا جائے گا، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی چیلنج کرنے والے ججوں میں شامل ہیں۔ دوسری جانب ذرائع سپریم کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں تاحال 27ویں ترمیم کیخلاف ہائی کورٹ ججز کی کوئی پٹیشن دائر نہیں ہوئی۔ ذرائع...
    راجن پور: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شدت اختیار کر گیا ہے۔ ڈی پی او فاروق امجد کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ علاقے میں بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس کی فائرنگ سے ایک انتہائی مطلوب اشتہاری ڈاکو ہمزو عمرانی ہلاک ہوگیا ہے، جبکہ اس کے تین ساتھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی کمین گاہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور فرار کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈاکو پولیس پر بھاری اسلحہ کا استعمال کررہے ہیں، تاہم پولیس اہلکار بھرپور حکمت عملی کے...
    1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت نے خطے میں دہشتگردی پھیلانے اور محب وطن پاکستانیوں، خصوصاً بہاری کمیونٹی پر مظالم ڈھانے کے لیے مکتی باہنی جیسے خونخوار دہشتگرد گروہوں کو آلۂ کار بنایا۔ مکتی باہنی نے نہتے اور بے گناہ شہریوں پر وحشیانہ حملے کیے، آگ و خون کا دریا بہایا اور بے شمار لاشیں سڑکوں اور گلیوں میں چھوڑ دیں۔ مزید پڑھیں: بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ اور خطے کا امن تباہ کر رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر محمد علاؤالدین جیسے بہادر پاکستانیوں نے اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے انتھک جدوجہد کی اور خود 45 ڈرمز میں سربریدہ لاشیں اکٹھی کرکے دفن کیں۔ محمد علاؤالدین کے مطابق، پاکستانی فوج کے پہنچنے سے قبل مکتی باہنی،...
    ویب ڈیسک :موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر کی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 32 تاخیر کا شکار ہیں۔  فلائٹ شیڈول کے مطابق شارجہ کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی 2 جبکہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے سکھر اور لاہور کی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں, قومی ایئر کی کراچی دبئی کی 1، اسلام آباد دبئی اور گلگت کی 3 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں, غیرملکی ایئر کی بھی لاہور ریاض کی ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے۔ نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند  فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کی 13 اور لاہور کی 9 پروازوں میں تاخیر ہے, اسی طرح...
    بنگلہ دیش نے نئی دہلی میں منعقدہ 7ویں کولمبو سیکیورٹی کانکلیو (CSC) کے اجلاس میں علاقائی سلامتی، سائبر سیکیورٹی تعاون اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کارروائی میں اپنی مضبوط وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے قومی سلامتی مشیر خلیل الرحمٰن نے بھارت کے اجیت ڈوول کا اجلاس کی میزبانی کرنے اور بنگلہ دیشی وفد کو خوش آمدید کہنے پر شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں CSC کے سیکریٹری جنرل کی حالیہ سرگرمیوں پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ مزید پڑھیں: ڈاکٹر خلیل الرحمان کولمبو سیکیورٹی کانکلیو اجلاس میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کریں گے خلیل الرحمٰن نے CSC کے بنیادی اصولوں خودمختاری، برابری، علاقائی سالمیت، اور عدم مداخلت پر عمل پیرا ہونے کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ بنگلہ...
    انسداد اسمگلنگ کے لیے ملک گیر کارروائیوں کے دوران  کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس فورس کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 الگ الگ کارروائیوں میں نائیجیرین باشندے سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 417.69 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی، جس کی مالیت 37 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ کراچی میں کوریئر آفس پر چھاپے کے دوران برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل میں لیڈیز پرس کے اندر چھپائی گئی 93 گرام ہیروئن پکڑی گئی۔ اسی طرح کراچی ہی میں ایک اور کارروائی میں موٹر سائیکل سوار سے 348 ہزار ڈائزیپام گولیوں کا ذخیرہ برآمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں امریکا کو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دیا ہے، جبکہ یورپی یونین دوسرا اور متحدہ عرب امارات تیسرا بڑا عطیہ دہندہ رہا۔اقوام متحدہ کے ادارے یو این آفس فار کوآرڈی نیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز (UNOCHA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکا نے رواں سال 3.57 بلین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کی، جو عالمی امداد کا 14.9 فیصد بنتا ہے۔متحدہ عرب امارات نے اس سال 1.46 بلین ڈالر کی امداد دی، جو اقوام متحدہ کے ریکارڈ کے مطابق مجموعی عالمی امداد کا 7.1 فیصد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال عالمی انسانی امداد کا حجم 20.5 بلین ڈالر رہا، جس میں...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مجوزہ امن منصوبے پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں جس کا مقصد روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کو ختم کرنا ہے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب یورپی اتحادیوں کی جانب سے اس منصوبے پر شدید اعتراضات سامنے آئے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ امریکا کی حمایت یافتہ تجویز بظاہر روس کے حق میں جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور روس کا خفیہ امن منصوبہ: یوکرین سے علاقہ چھوڑنے اور فوج نصف کرنے کا مطالبہ صدر زیلینسکی کے دفتر نے جمعرات کو تصدیق کی کہ انہیں منصوبے کا مسودہ موصول ہوگیا ہے اور وہ آئندہ چند روز میں امریکی صدر...
    فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کے باعث فیکٹری میں آگ لگ گئی، دھماکے سے فیکٹری اور قریب مکانوں کی چھتیں بھی گر گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، اب تک 8 افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبنے ہونے کا خدشہ ہے۔ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
    ویب ڈیسک:پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے روس اور یوکرین جنگ کو فوری طور پر ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے گزشتہ روز ایک اہم اجلاس میں واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی فوجی مداخلت کے بجائے بات چیت کو ترجیح دیتا ہے کیونکہ یہ جنگ نہ صرف متاثرہ خطے بلکہ پوری دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہی ہے۔ نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند  عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے تمام محکموں کی کارکردگی کا 6 گھنٹے طویل کڑا احتساب کیا گیا۔ پنجاب نے اپنی حالیہ تاریخ میں پہلی بار 120 ارب روپے کی خطیر بچت کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ صوبائی وزراء  اور سیکرٹریز نے پراجیکٹس پر اعداد و شمار، ٹائم لائن اور نتائج پیش کیے۔ ترقی کی نئی راہیں کھولنے کیلئے تھل ایکسپریس وے پراجیکٹ کا شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایکسپریس وے گوادر اور دیگر علاقوں کو ترقی کی سڑک سے ملائے گی۔ پنجاب میں 20 ہزار روڈ پراجیکٹس کے ذریعے 50 ہزار افراد کو باعزت روزگار مل گیا۔  پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 30ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے ایک بار پھر دنیا بھر کے ماہرینِ فلکیات کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ایجنسی نے خلا کی دور دراز وسعتوں میں موجود ایک غیر معمولی جرمِ فلکی کی انتہائی واضح اور قریبی تصاویر جاری کی ہیں، جسے اس وقت دنیا بھر کی سائنسی برادری غیر معمولی دلچسپی سے دیکھ رہی ہے۔یہ وہی پراسرار شے ہے جو کچھ ماہ قبل اچانک ہمارے نظامِ شمسی میں نمودار ہوئی تھی اور جس کے متعلق ابتدائی خیال یہ تھا کہ شاید یہ کسی اور ستارے کے گرد گردش کرتے ہوئے راستہ بدل کر یہاں تک آپہنچی ہے۔ اس جرمِ فلکی کو کامیٹ 3I/Atlas کا نام دیا گیا ہے اور اسے ایسی شے قرار...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان نیوی کی جنگی تیاریوں کی بھرپور ستائش کی۔ انہوں نے قومی سمندری سرحدوں کے تحفظ کے لئے پاک بحریہ کے پختہ عزم کو سراہا۔ نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
     دبئی (نوائے وقت رپورٹ) دبئی ائر شو میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر طیارہ مرکز نگاہ بنا ہوا ہے۔  پاکستان نے دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کے ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق دبئی ائر شو 2025ء کے موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں۔ سربراہ پاک فضائیہ نے متحدہ عرب امارات کے انڈر سیکرٹری برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی اور کمانڈر یو اے ای ائر فورس اینڈ ائر ڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی سے بھی تفصیلی ملاقاتیں کیں جن میں اعلیٰ تربیت کے شعبوں میں تعاون کا فروغ،...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست اصلاحاتی اقدامات کی کھل کر تعریف کی ہے۔ امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایک خصوصی خط لکھا ہے جس میں اینٹوں کے بھٹوں کو جدید طرز پر منتقل کرنے کے تاریخی قدم کو سراہا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے بھٹہ صنعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے اور بچوں و مزدوروں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے غیر معمولی اور جرات مندانہ اقدامات کیے ہیں، جنہیں عالمی سطح پر بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ مریم نواز کی جانب...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے سری لنکا کے نائب وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل سوگاتھ تھلا کراتھنے نے ملاقات کی۔  کرکٹ کے فروغ، کھیلوں میں باہمی تعاون اور دوطرفہ روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ممالک کی جانب سے کھیلوں کو عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کا موثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس شعبہ میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات اعتماد، احترام اور مشترکہ اقدار پر قائم ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں سپورٹس ڈپلومیسی کو فروغ دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔  کھیلوں میں تعاون...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور یورپی یونین نے غیرقانونی ہجرت روکنے اور قانونی راستے فعال کرنے کی حمایت اور معاونت کا اعادہ کیا اور یورا معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برسلز میں یورپی یونین کے کمشنر برائے امور داخلہ اور مائیگریشن میگنس برونر سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے حال ہی میں منعقد ہونے والے پاکستان-ای یو مائیگریشن موبلٹی ڈائیلاگ کا خیرمقدم کیا۔ اسحاق ڈار نے یورپی یونین میں ہنر مند لیبر کی قانونی نقل مکانی آسان بنانے اور ان کو منظم کرنے کے لیے "ڈائیلاگ فریم ورک" کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ اعلامیے کے مطابق دونوں فریقوں نے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت آٹھواں انٹر ایکٹو پراگرس ای ویویشن ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ میں ریفارمز ایکشن پلان پر ماہانہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، چیئرمین این جے اے سی سمیت سینئر افسروں و تکنیکی ٹیموں نے شرکت کی۔ اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ، ڈی جی ریفارمز، آئی ٹی ایڈوائزر ہمایوں ظافر شریک ہوئے۔ ریفارم ایکشن پلان کے 86 میں سے 36 مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ 45 اقدامات پر کام جاری ہے جبکہ 13 مزید شروع ہونے والے ہیں۔ ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد عدالتی ریکارڈز کی ڈیجٹلائزیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ سی جے نے سٹینڈرائزیشن اور کوالٹی ایشورنس کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعات کے حل کے لیے ڈائیلاگ اور سفارت کاری کا حامی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ کے خطے پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اس لیے فریقین بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔عاصم افتخار نے بتایا کہ پاکستان کو روس یوکرین جنگ پر سنجیدہ خدشات ہیں، کیونکہ اس تنازع نے عام شہریوں کی زندگیوں کو مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے عالمی قوانین کے مطابق شہریوں اور انفرااسٹرکچر کے تحفظ پر زور دیا۔پاکستانی مندوب نے اس بات کو بھی دو ٹوک الفاظ میں بیان کیا کہ روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین...
    راولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا آج باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ یہ جدید اور ماحول دوست سروس شہریوں کو آرام دہ، پرسکون اور کم خرچ سفر فراہم کرے گی۔ انتظامیہ کے مطابق الیکٹرو بس سروس کے ساتھ ایک موبائل ایپلی کیشن بھی متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے مسافر بآسانی روٹس کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں، اپنی ٹریول کارڈ ریچارج کر سکتے ہیں اور سروس سے متعلق دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں بسیں درج ذیل 4 اہم روٹس پر چلائی گئی ہیں: فوارہ چوک سے کورال چوک، صدر سے نونہال کالونی، مریڑ چوک سے موٹر وے چوک اور صدر سے قبرستان چوک تک۔ سروس...
    پاکستان نے تقریباً ایک ہفتہ قبل اسلام آباد میں ’انٹر-پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس (ISC) ‘ کی میزبانی کی، جو قیام امن، سلامتی اور پائیدار ترقی جیسے اہم موضوعات پر 40 سے زائد ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کو متحد کرنے کا ایک تاریخی اجلاس تھا۔ اس کانفرنس کی صدارت سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کی اور اس میں پارلیمانی سفارتکاری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستان بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کے فروغ میں ایک قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ISC ایک نیا عالمی پلیٹ فارم ہے، جہاں دنیا کے پارلیمان بدلتے ہوئے جیوپولیٹیکل منظرنامے اور عالمی چیلنجز کا...
    تحقیقاتی صحافت کے حوالے سے شہرت رکھنے والے سینیئر صحافی فخر دُرّانی نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کا ٹرائل فارمل طور پر 13 نومبر کی شب ڈیڑھ بجے مکمل ہو چکا ہے اور فیصلے کا اعلان ’کسی بھی وقت‘ متوقع ہے۔ ٹرائل کا عمل تقریباً 11 ماہ جاری رہا، جو فوجی افسران کے خلاف ہونے والے مقدمات میں ایک غیر معمولی طور پر طویل کارروائی ہے۔ وی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد فائل جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ کو بھجوائی جاتی ہے، جہاں قانونی جانچ پڑتال میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں،...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد صوبے میں دوبارہ فعال ہونے لگی ہے اور باقاعدہ ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کا آغاز کرکے کارکنان کو فعال اور سرگرم کرنے کے ساتھ ناراض کارکنان کو منانا بھی شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ریلیز عمران خان‘ جلسہ، پی ٹی آئی پشاور میں کتنے لاکھ لوگوں کے آنے کی توقع کر رہی ہے؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن اور چیف سیکیورٹی آفیسر احمد نیازی ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کو لیڈ کر رہے ہیں جس کا باقاعدہ آغاز انہوں نے خیبر پختونخوا کے سب سے دور افتادہ ضلع اپر اور لوئر چترال میں الگ الگ جلسوں سے کیا۔ ’یہ تحریک جہاد ہے جو خان...
    PERTH, AUSTRALIA: ایشز سیریز 2025 کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم آسٹریلیا میں ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں کینگروز کی قیادت اسٹیو اسمتھ کے ہاتھوں میں ہے جبکہ انگلش ٹیم کو بین اسٹوک لیڈ کر رہے ہیں۔ اسکواڈ: آسٹریلیا: عثمان خواجہ، جیک ویدرلینڈ، مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن، اسکاٹ بولینڈ، برینڈن ڈوگیٹ۔ انگلینڈ: زیک کراؤلی، بین ڈکیٹ، اوولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، گس آٹکنسن، بریڈن کارز، جوفرا آرچر، مارک ووڈ
    نیویارک: پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے روس اور یوکرین جنگ کو فوری طور پر ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے گزشتہ روز ایک اہم اجلاس میں واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی فوجی مداخلت کے بجائے بات چیت کو ترجیح دیتا ہے کیونکہ یہ جنگ نہ صرف متاثرہ خطے بلکہ پوری دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہی ہے۔ عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا پرزور حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس-یوکرین تنازع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مطلق اور بے محابا طاقت کا شوق جنون میں ڈھل کر ایک ایسے پالتو اژدھے کی شکل اختیار کرتا ہے جو ایک روز پلٹ کر اپنے مالک ہی کو ہضم کرتا ہے۔ طاقت کے جنون میں طاقتور حماقتیں کرتا جاتا ہے۔ اس کے کان مخالف آوازوں کو سننے اور اس کی آنکھیں مخالفت میں بلند ہاتھوں کو دیکھنے کی روادار نہیں رہتیں۔ آئینہ خانے کے مکین کی طرح اسے چارں طرف اپنا ہی عکس نظر آتا ہے اور اس مسحور کن کیفیت میں وہ خالق کے قانون مکافات عمل کو یا مخلوق کے جذبات اور بگڑ جانے کی خو کو بھول بیٹھتا ہے۔ کچھ مخالف آوازوں کو جیلوں میں ڈال دیتا ہے کچھ ناپسندیدہ چہروں کو شہر خموشاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلا دیش کی سیاسی تاریخ میں ایک اور غیر معمولی باب اس وقت رقم ہوا جب انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور سابق وزیر داخلہ اسدالزماں خان کمال کو انسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں سزائے موت سنادی۔ سابق پولیس چیف عبداللہ ال مامون، جنہوں نے عدالت میں جرم قبول کیا، کو پانچ برس قید کی سزا دی گئی۔ فیصلے نے نہ صرف ڈھاکا بلکہ پورے خطے میں ایک سیاسی ارتعاش پیدا کر دیا ہے۔ تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد غلام مرتضیٰ نے 453 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ فیصلے میں تحریر ہے کہ ایک لیک آڈیو کال اور دیگر شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ شیخ حسینہ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومتی اداروں پر انتقامی کارروائیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی بیوروکریسی سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے اتحاد کو شد و مد سے توڑنے کی کوشش کررہی ہے ،ٹریفک پولیس پارٹی کی ٹرانسپورٹ پر لگی فلیکسز کو زبردستی اتروا رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی لاوہر کے دفتر کو ایل ڈی اے نے 8لاکھ 74ہزار کا نوٹس سیاسی سرگرمی کرنے پر بھیجا ہے،24گھنٹے میں مہم بند نہ ہوئی تو کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور سی ٹی او آفس کا گھیرا ئو کریں گے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنمائوں فیصل میر،مجید غوری نے جوہر ٹائون آفس میں سبط حسن اور شاہد عباس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گولارچی (نمائندہ جسارت) گولارچی میں امان سارَن درویش کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں روحانی ماحول، ذکر و اذکار اور نعت خوانی نے سماں باندھ دیا۔ علاقے بھر سے زائرین، عقیدت مندوں اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔عرس کی اس تاریخی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد چانڈیو اور تعلقہ جنرل سیکرٹری عرفان گجر نے خصوصی شرکت کی۔ مہمانوں نے درگاہ پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور درگاہ کمیٹی کی جانب سے کیے گئے انتظامات کی تعریف کی۔ تقریب کا اہتمام درگاہ کمیٹی حضرت امان سارَن درویش گولارچی نے کیا، جس میں حاجی عبدالغفور میمن، حاجی عبدالسلام میمن، شوکت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت )سکھر روہڑی کے نواحی گاؤں کے رہائشی اور بھٹی برادری کے عبدالطیف بھٹی نے اپنے بچوں کیساتھ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کے بھائی عبدالحبیب بھٹی کا 6 ماہ قبل انتقال ہوا تھا، جسکے بعد مرحوم کی بیوہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی اور تمام معاملات ختم کر دیے تھے۔ اب مرحوم شوہر کی ملکیت پر قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے ۔ نمائندہ جسارت گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے سردیوں میں گیس سے متعلق حادثات سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ مہم کا مقصد شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا اور گیس کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سردیوں میں گیس حادثات کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی جس کا افتتاح جی ایم راحیل ملک اور ترجمان سلمان صدیقی نے کیا۔ افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ انسانی زندگی بچانے کے لیے یہ مہم نہایت اہم ہے اور مارچ 2026 تک جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غفلت سے بچنے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ ( آئی این پی )جمعیت علما اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک،حاجی عبدالرزاق لانگو، پروفیسر حسین احمد شیرانی، مولانا عبدالغنی ساسولی اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سیکورٹی وجوہات کے نام پر موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا سلسلہ اب ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے یہ اقدامات نہ صرف حکومت کی شدید انتظامی ناکامی ظاہر کرتے ہیں بلکہ لاکھوں شہریوں کو معاشی، تعلیمی اور سماجی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیتے ہیں ڈیٹا سروس کی اچانک بندش نے کوئٹہ کے عوام کو جدید دنیا سے کاٹ کر رکھ دیا ہے۔ آج کے دور میں انٹرنیٹ بنیادی ضرورت ہے کاروبار،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے مرحوم مخدوم امین فہیم کی برسی کے موقع پر پر کل بروز 21 نومبر جمع ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن جاری۔ نمائندہ جسارت گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار موسم سرما کے آتے ہی سندھ کے ساحلی علاقوں میں سائبیرین پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا مہمان پرندوں کی آمد کے ساتھ ہی شکاریوں نے پرندوں کے شکارکے لیے مختلف جھیلوں پر ڈیرے ڈال لیے بدین، تلہار، گولارچی، ماتلی، ٹنڈوباگو شہر میں مختلف سائبیرین پرندے 300روپے سے 600روپے فی عدد سرعام فروخت ہونے لگے مہمان پرندوں کی نسل کشی پر محکمہ ایکسائز اور محکمہ وائلڈ لائف نے مکمل خاموشی اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق. ہر سال کی طرح اس سال بھی موسم سرما کے آمد کے ساتھ ہی سندھ کے ساحلی علاقوں بدین، ٹھٹھہ ،اور سجاول میں سیکڑوں کی تعداد میں سائبیرین مہمان پرندے مختلف جھیلوں کارخ کرتے ہیں اور موسم سرما کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان کی زیر صدارت صوبے کے سمال ڈیمز سے متعلق اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری آبپاشی محمدایازسمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سمال ڈیموں کی تعمیر، بحالی، پانی کے مؤثر استعمال اور جاری منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری محمکہ آبپاشی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں اب تک 62 سمال ڈیمز مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ 23 سمال ڈیموں پر کام جاری ہے جسے جلد مکمل کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمال ڈیمز نہ صرف آبپاشی کے نظام کو مضبوط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251121-01-22 سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251121-01-8 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت کی پاک بھارت جنگ سے متعلق امریکی کانگریس کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ بھارت نے پاکستان کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا منفی پروپیگنڈا کیا۔ عالمی جریدے ٹی آر ٹی کے مطابق امریکی کمیشن کی رپورٹ میں مئی میں جھڑپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کا اعتراف کیا گیا۔ امریکی رپورٹ میں اعتراف کیاگیا کہ 7 سے 10مئی کی 4 روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پرفتح حاصل کی۔ ماہرین کے مطابق شواہد، رپورٹس اورعالمی میڈیا معرکہ حق پر پاکستانی مؤقف کو سچ ثابت کررہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بھی کئی مرتبہ معرکہ حق میں پاکستان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251121-01-4 لاہور (جسارت نیوز) شرکاء کو اجتماع گاہ تک با آسانی پہنچانے کے لیے بڑے پیمانے پر شٹل سروس کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ شٹل سروس مسلسل چلتی رہی تاکہ کسی بھی شریک کو سفر میں دقت یا تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شرکاء نے ان شاندار انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قدر منظم تیاری جماعت اسلامی کی اعلیٰ تنظیمی صلاحیتوں اور شاندارمہمان نوازی کا واضح ثبوت ہے۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251121-01-3 لاہور (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کراچی کے ضلع سائٹ غربی کے کارکنان کا لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ کارکنان کے ریلوے اسٹیشن پہنچتے ہی فضا نعروں سے گونج اْٹھی جب کہ اس موقع پر تنظیمی جوش و ولولے کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔استقبال کے موقع پر کارکنان کے لیے بہترین اور منظم انتظامات کیے گئے تھے۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں شروع کی گئی ٹرانسپورٹ بسوں کے کرایوں میں طلباء ، طالبات، خواتین اور سینئر سٹیزنز کے لیے کم از کم رعایت دی جانی چاہیے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کی مرکزی کمیٹی نے کراچی میں بدامنی اور بھتہ بازی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں دوبارہ گینگ وار اور بھتہ خوروں کی کاروائیاں تاجر برادری کو درپیش خطرات۔ صنعتوں کا پہیہ جام کرنے کی سازش ہیں۔ کراچی پہلے ہی انفرا اسٹرکچر کی تباہی سے لاوارث ہے۔ سیف سٹی کیمروں کا کیا فائدہ اگر دہشت گرد فائرنگ کرکے بھاگ جائیں ٹارگٹ کلنگ بھی ہو رہی ہے۔ فیلڈ مارشل کی توجہ سے کراچی کا معاشی حدف بہتر اور تاجروں صنعت کاروں میں اعتماد بحال ہوا۔ بیڈ گورننس سے حالات پھر دگرگوں ہیں۔ ای چالان میں پھرتی دکھانے والے سیف سٹی کیمروں کو شہر کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کی ترجمان و سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت شدید ترین شہری و انتظامی بحران کا شکار ہے اور اس بدحالی کی واحد ذمہ دار پیپلزپاٹی ہے جس کے پاس موجودہ صوبائی اور شہری حکومتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نذر ہو چکے ہیں جبکہ شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔فوزیہ صدیقی نے کہا پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر کراچی کے شہریوں کے بے وقوف بنانے کے لئے کراچی پیکیج کے نام پر ایک افسانہ سنایاہے میئر کراچی نے کراچی کے انفرااسٹریچکر کی بحالی کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے ہیں سب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان نے نئے صوبے کے مطالبے اور بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کے لیے عوامی رابطہ مہم چلانے اور عدالت میں جانے کا اعلان کردیا۔ اگر ایوان اور عدالتیں ہمیں انصاف فراہم نہیں کریں گی تو سڑکوں پر جائیں گے ، عوام سے بات کریں گے، کراچی میں 17 سال کا قبضہ اب ختم ہونا چاہیے۔ خالد مقبول کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت ہے، صوبہ انتظامی یونٹ ہوتا ہے، ا?بادی کے ساتھ بڑھنا چاہیے، یہ ایم کیو ایم کا مطالبہ نہیں آئین کا تقاضہ ہے۔ ہم سندھ کے شہری علاقوں کے تمام مسائل پر ایوان میں بھی آواز اٹھائیں گے، قانون کا دروازہ بھی کھٹکھٹایں گے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں ماؤنٹ سیمیرو پھٹنے کے بعد 900 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جاوا جزیرے پر سیمیرو کے 10 بار پھٹنے کے بعد الرٹ کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھا گیا تھا۔آتش فشاں سے تقریباً 6.4 کلومیٹر دور ایک جھیل کے کنارے کوہ پیما کیمپنگ ایریا میں رات بسر کررہے تھے۔ آتش فشاں کے دھماکے سے تمام کوہ پیما پھنس گئے تھے جنہیں محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے لیے اقدامات کئے گئے۔ 3 ہزار 676 میٹر اونچا ماؤنٹ سیمیرو انڈونیشیا میں تقریباً 130 فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے جس نے پیسیفک رنگ آف فائر کو گھیرے میں لیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی امارات پہنچ گئے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کا امکان ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم کی صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں توانائی، زراعت، انفرااسٹرکچر اور اے آئی میں شراکت بڑھانے پر توجہ مرکوز ہوگی۔ واضح رہے کہ 1983 ء کے بعد کسی بھی کینیڈین وزیراعظم کا یہ متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔   انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے ساحل کے قریب مسافر بردار جہاز چٹانوں سے ٹکرا کر پھنس گیا ،جس کے بعد غرقاب ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 26ہزار ٹن وزنی یہ فیری جزیرہ جیجو سے روانہ ہو کر بندرگاہی شہر موکپو جا رہی تھی۔ واقعہ شینان کاؤنٹی کے جزیرہ جانگسان کے قریب پیش آیا جہاں جہاز غیر آباد جزیرے جکدو کے پاس چٹانوں سے ٹکرا گیا۔یاد رہے کہ حادثے کی جگہ وہی ہے جہاں 2014 ء میں بدنام زمانہ سیوول فیری ڈوبنے سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ جہاز کو لگنے والے جھٹکوں کے باعث 27 افراد معمولی زخمی ہوئے تاہم خوش قسمی سے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت چین میں پاکستانی طلبہ کی سکالرشپس کا جائزہ اجلاس ہوا۔ احسن اقبال نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا اصل سرمایہ انسانی وسائل ہے۔ ہمیں اعلیٰ انسانی وسائل کی  شدید کمی کا سامنا ہے۔ اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں سرمایہ کاری روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ حکومت ملکی انسانی وسائل کی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستانی طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ نئی نسل کو تحقیق، جدت اور تخلیق کی طرف لانا ہے۔
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے وطن عزیز کی سلامتی و استحکام اور فرقہ وارانہ تشدد و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت سے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے ہم ریاست و افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انتہا پسندانہ و متشدد رویوں کے خاتمے کیلئے کل بھی مدارس و مساجد نے کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ پیغام پاکستان کے نفاذ کیلئے ہر سطح پر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مساجد و مدارس کا تحفظ ماضی میں بھی کیا ہے ، اب بھی کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور کے مقامی ہوٹل میں...
    اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کمسن بچیوں اور والدہ کے اغوا کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ 5جعلی مقدمے کروا کے بچیوں اور عورت کو اغوا کرانا کہاں کا انصاف ہے؟۔سابق چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول کا وقاص احمد اور سہیل علیم کے ساتھ لین دین تنازع پر وقاص احمد اور سہیل علیم کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ایف آئی اے اپنی تحقیقات کرکے کوئی فائنل آرڈر جاری نہ کرے، اسی کیس میں سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ معطل کردیا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز سندھ ٹیویٹا ایمپلائز یونین کے تحت گلشن اقبال کے علاقے میں واقع مرکزی آفس کے احاطے میں اراکین نے پر امن احتجاج کیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر زاہد تاج بلوچ نے کہا کہ ہم متعلقہ اعلیٰ عہدیداران سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کہ جو تنخواہوں کا مسئلہ اس کو مستقل بنیاد پر حل کیا جائے تاکہ ملازمین میں جو آئے دن کی بے چینی رہتی ہے وہ ختم ہو اور ملازمین پر سکون ماحول میں کام کر سکیں۔جبکہ بزرگ ملازمین کے پینشن کے مسلے حل جائے2011,میں بھرتی ملازمین کی چار سالہ سروس کو ختم کرنا ایک غیر آئینی فیصلہ ہے ہم اس کی مزمت کرتے ہیں یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹمز حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر2 خواتین 3 کلو سے زائد سونا اور 11 ہزار سے زائد ڈالر برآمد کرلیے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سونا اور غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹمز حکام نے 2 خواتین سے 3 کلو سے زائد سونا اور 11 ہزار 619 ڈالر برآمد کرلیے۔حکام نے بتایا کہ پروفائلنگ اور باریک بینی سے چیکنگ کے دوران امال اور منال کے سامان کی تلاشی لی گئی، امال کے سامان سے 2 کلو سونا اور 6 ہزار 143امریکی ڈالر برآمد ہوئے جبکہ منال کے سامان سے ایک کلو سے زائد سونا اور 5 ہزار 476 امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔برآمد سونے اور غیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونیسیف کے ایک وفد نے برتھ ڈوز ویکسی نیشن پروگرام اور 24/7 امیونائزیشن سروس ڈیلیوری انیشی ایٹو پر اپنی اسٹریٹجک صف بندی کے حصے کے طور پر بی ایچ وائی اسپتال کا دورہ کیا۔ وفد کے ارکان میںچیف ہیلتھ، یونیسیف پاکستان کنٹری آفس ڈاکٹر گنٹر بوسری، پولیو ٹیم کی چیف، یونیسیف پاکستان میلیسا کورکم، امیونائزیشن آفیسر، یونیسیف ڈاکٹر زید بن سعید، امیونائزیشن آفیسر، سندھ ڈاکٹر کمال ،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سائوتھ ڈاکٹر لبنیٰ اوراربن ہیلتھ کوآرڈینیٹر، ساؤتھ سبین شامل تھیں۔ ایڈمنسٹریٹربی ایچ وائی اسپتال ایاز حسن رضی نے وفد کا استقبال کیا۔وفد کی جا نب سے او پی ڈی بلاک کا دورہ کیا گیا جہاں ویکسینیشن سینٹر کا جائزہ لینے کے ساتھ ورک فلو، مریض...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ طور پر گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو 25 ہزار کا ای چالان موصول ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شہری کا موقف ہے کہ آواری ٹاور کے قریب جس وقت ای چالان ہوا میری گاڑی گھر پر تھی، چالان پر دیے گئے وقت سے پہلے اور بعد میں بھی گاڑی گھر کے باہر موجود رہی۔ شہری نے بطور ثبوت گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ فراہم کردی۔ای چالان میں کہا گیا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی 12 نومبر کی صبح 9 بجکر 33 منٹ پر آواری ٹاور سگنل پر تھی، ڈبل کیبن گاڑی کو رنگین شیشے ہونے پر ای چالان 9 بجکر 45 منٹ پر جاری کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںفیڈرل بی ایریا رحمان آباد میں پانی فراہم نہ کرنے کا معاملہ ،عدالت نے ڈائریکٹر لیگل واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو طلب کر لیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں فیڈرل بی ایریا رحمان آباد میں پانی فراہم نا کرنے سے متعلق سماعت ہوئی جہاں واٹر کارپورپشن کے وکیل کاکہنا تھا کہ ہم نے درخواست گزار کو پانی فراہم کیا تھا، درخواست گزار نے پانی دیگر گھروں میں فراہم کرنا شروع کر دیا تھا، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا آپ نے وکالت کی ہے، بتائیں کیا ایسے قانونی دلائل دیے جاتے ہیں، درخواست گزار کاکہنا تھا کہ ایک دہائی سے پانی کیلئے ترس رہے ہیں، محتسب اعلیٰ نے بھی پانی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار۔ملزم کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ گزشتہ روز کلاکوٹ کے علاقے لیاری میں سبحان علی نامی شخص قتل کر دیا تھا۔جس کا مقدمہ الزام نمبر 371/2025 بجرم دفعہ 302/34 تھانہ کلاکوٹ میں درج ہوا۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    ننکانہ صاحب، لاہور (نمائندہ نوائے وقت، لیڈی رپورٹر) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا احسن قدم، نجی سکول ننکانہ صاحب کے ہونہار طالب علم حاجی ابوذر تنویر کو میٹرک میں 1188 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ایک دن کے لیے پنجاب کا اعزازی وزیر تعلیم بنایا گیا۔صبح وزیر تعلیم کا پروٹوکول طالب علم کو گھر سے دفتر تک لایا۔ ایک دن کے وزیر تعلیم نے سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن، سیکرٹریز، محکمہ تعلیم کے افسران اور سی ای او لاہور سے بریفنگ لی اور مسائل کے حل پر مختلف تجاویز پیش کیں۔ محکمہ تعلیم کے جاری اقدامات کو سراہا گیا۔بعد ازاں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے حکومتِ پنجاب کے...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریہ کونسل کی رائے کو4   دسمبر تک معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر کونسل کے وکیل عدالت کو مطمئن کریں کہ کن حالات میں اسلامی نظریہ کونسل ایف ائی اے یا پولیس کو سفارشات دے سکتی ہے؟ کیا اسلامی نظریاتی کونسل  آئین کے آرٹیکل 229   اور230 کہ میں مینڈیٹ سے تجاوز کر سکتی ہے؟  جسٹس محسن اختر کیانی نے 12 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 229  اور230 کے مطابق کونسل صدر،  گورنر یا پارلیمنٹ کو رائے دینے کا اختیار رکھتی ہے۔
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے لوگوں کو ذہنی صحت پر توجہ دینے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے طالبان کے حملے کے بعد ذہنی مسائل کا سامنا کیا۔ ’finding my way‘ کتاب کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے ذاتی تجربات کو بھی شیئر کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلے وہ اُن لوگوں میں سے تھیں جو ذہنی صحت کو اہمیت نہیں دیتے۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ کتاب کے ذریعے وہ چاہتی ہیں کہ اس بارے میں آگہی پیدا ہو اور ذہنی صحت سے متعلق شعور بڑھے۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ مکمل طورپر برقرار اور اس حوالے سے پیش رفت جاری ہے تاہم یہ امداد نہیں، ٹریڈ اور انویسٹمنٹ سے آگے بڑھنا ہے۔ عرب نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب مکمل طور پر تیار ہے، اب بال پاکستان کے کورٹ میں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ امداد نہیں بلکہ تجارت اور سرمایہ کاری کا نیا فریم ورک ہے، جس کے تحت پاکستان معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا چاہتا ہے۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت بینک ایبل پرائیویٹ سیکٹر منصوبے تیار کررہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ (نمائندہ جسارت)تعلیمی اداروں میں والدین پر غیر ضروری مالی دباؤ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر آگاہی مہم کے پوسٹر نے شہری حلقوں میں نمایاں بحث چھیڑ دی ہے۔ مہم میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ نہ تو مونوگرام والی کاپیاں، کتابیں، بیگ یا اسٹیشنری کسی مخصوص دکان سے خریدنے کا حکم دے سکتی ہے اور نہ ہی فیس میں اضافہ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے باضابطہ حکم نامے کے بغیر کر سکتی ہے۔ والدین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر اسکول ان اشیاء کی لازمی خریداری یا فیس میں من مانی تبدیلی کا تقاضا کرے تو مؤدبانہ انداز میں صرف ایک بات کہیں: ‘‘براہِ کرم اس حوالے سے ڈائریکٹریٹ کا باضابطہ لیٹر دکھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری نے شمع کمرشل ایسوسی ایشن اینڈ ٹریڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی سرگرمیوں کے اوقات میں شمع کمرشل ایریا میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور انہیں بلا تعطل بجلی فراہم کرنا حیسکو کی ذمہ داری ہے دورے کے دوران حیسکو چیف نے ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی اور علاقے میں بجلی سے متعلق مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شمع کمرشل میں بجلی کے معیار اور سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ایسوسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور شہر بدامنی کے ڈکیت غیر ملکی شہری کے گھر کا صفایا کرگئے گھر سے قیمتی سامان امریکی ڈالر، آئی فون لیکر رفو چکر ۔ خیرپور کے علاقے ڈنفیس سٹی میں نامعلوم ڈکیت غیر ملکی شہری مہمت ایمن کے گھر کا صفایا کرگئے سامان میں امریکی ڈالر، آئی فون ، ودیگر سامان شامل ہیں اس سلسلے میں ایس ایس پی خیرپور حسن سردار کے مطابق ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرلیا جائیگا ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی ہے ۔ جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ ضلع حیدرآباد کے تحت استحکام پاکستان بذریعہ اصلاح نظام تعلیم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس سے تنظیم کی صوبائی صدر پروفیسر افشین عثمان، نگراں ضلع حیدرآباد پروفیسر عفت شاہد صدر ضلع حیدرآباد مبینہ ،سندھ یونیورسٹی کی ڈین آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ارجمند سورو، خان بہادر گورنمنٹ گرلز کالج کی پروفیسر نائلہ خواجہ ، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کی پروفیسر مریم اور پروفیسر صدف نے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے ہماری تعلیمی پالیسی بھی اسلامی آیڈیالوجی کی بنیاد پر بننی چاہئے1947ء سے اب تک جنتی تعلیمی پالیسیاں پیش کی گئیں ان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) قومی تحفظ دفاع برائے بین المذاہب ہم أہنگی ضلع حیدراباد وائیس چئیرمین یاسین بلوچ نے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے شادی ہالز رات 12 بجے تک بند کرنے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے جاری احکامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایک بہترین اور بروقت فیصلہ قرار دیا یاسین بلوچ نے کہاکہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہواء فائرنگ اور أتش بازی کے خلاف اقدامات سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے یاسین بلوچ نے کہاکہ شادی ہالز رات 12 بجے تک بند کے احکامات پر انتظامیہ سختی سے عمل کرا? تاکہ شادی بیاہ کی تقریبات وقت پر اختتام پذیر ہوسکیں ۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سرکاؤس جی انسٹیٹیوٹ آف سائیکائٹری اسپتال میں یونیورسٹی کے قیام اور 2020 میں سندھ حکومت کی جانب سے پاس کیے گئے ایکٹ پر عمل نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری صحت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کے جسٹس عدنان الکریم میمن اور جسٹس ریاضت علی سہڑ پر مشتمل آئینی بینچ نے سماعت کی۔درخواست گزار غلام مرتضیٰ لغاری نے اپنے وکیل الطاف سچل اعواں کے ذریعے سرکٹ بینچ حیدرآباد میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے 2020 میں ایکٹ پاس کر کے اسپتال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت)پریس کلب ٹنڈو محمد خان کی جانب سے میلادالنبی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری۔ اسٹنٹ کمشنر محمد یوسف۔ ایکس ای این واپڈا ابراہیم کیریو۔ سید شعبان شاہ بخاری۔ ایجوکیشن آفیسر یعقوب وگھامل۔ راجہ نثار میمن۔ حاجی اشرف میمن۔ ڈاکٹر میر حسن ملاح سمیت شہریوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب ٹنڈو محمد خان کی جانب سے میلادالنبی صہ کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کراچی۔ حیدرآباد سمیت ٹنڈو محمد خان سے تعلق رکھنے والے مشہور نعت خواں اور علما کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر نعت خوانوں نے حضرت محمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام سے عزم ہمت جذبوسے بھرا نظام بدل دو کا قافلہ امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں اجتماع عام میں شرکت کے لیے روانہ ملک پر 78 سال سے حکمرانوں نے دفعہ 144لگا کر عوام کے حقوق غصب کر رکھے ہیں عوام اب اس ظلم کے نظام کو بدل کر دم لے گی، حافظ غیور احمد۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ٹنڈوجام کا ایک قافلہ امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد کی اور حلقہ خواتین کا قافلہ ناظمہ جماعت اسلامی ٹنڈوجام شبانہ طارق کی قیادت میں اجتماع جماعت اسلامی پاکستان میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہو گیا۔ اس موقع پر انھوں نے کارکنان سے خطاب کیا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک پر...
    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، اُنہوں نے سمندری حدود کے تحفظ کیلئے پاک نیوی کی جنگی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے تینوں مسلح افواج کے روابط مضبوط بنانے کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے کردار کو سراہا۔ دوسری جانب نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو سلامی دی گئی، اُنہوں نے نیول افسروں سے ون ٹو ملاقات کی اور مصافحہ بھی کیا۔ ...
    مشرقی پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا انکشاف، مکتی باہنی کے نام نہاد ’’آپریشن جیک پاٹ‘‘ کے خونی منصوبے بے نقاب ہو گئے۔ تاریخ ایک بار پھر اس حقیقت کی گواہی دے رہی ہے کہ بھارت نے ہمیشہ خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکام میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، 1971 کی جنگ سے قبل بھارت اور اس کے سرپرست دہشت گرد گروہ مکتی باہنی کی جانب سے مشرقی پاکستان میں باضابطہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا جسے بعدازاں “آپریشن جیک پاٹ” کا نام دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فروری 1971 سے بھارت نے مشرقی پاکستان میں منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی کارروائیاں شروع کیں جبکہ 15 اگست 1971 کو اس منصوبے کو...
    لاہور: امریکی کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر حکومت کی حالیہ اقدامات کی تعریف کی ہے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا ہے کہ امریکی کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کی تحسین کی ہے اور ان کی کامیابیوں کے حوالے سے خط لکھ کر سرکاری سطح پر اظہارِ اعتراف کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے خط میں خاص طور پر اینٹوں کے بھٹوں کو جدید طرز پر منتقل کرنے کے منصوبے کی تعریف کی ہے اور اسے جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ صنعت کو جدید بنانے، ماحولیات کے تحفظ اور...
    وزیرِ خزانہ و ریونیو محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ کان کنی، قابلِ تجدید توانائی اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات نائیجیریا کے ریونیو موبیلائزیشن الاوکیشن اینڈ فِسکل کمیشن کے وفاقی کمشنر ایمو ایفایونگ اکپان کی سربراہی میں آنے والے 13 رکنی وفد سے ملاقات میں کہی۔وزیرِ خزانہ نے وفد کو پاکستان کی مجموعی معاشی کارکردگی اور حکومتی اصلاحاتی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران بیرونی کھاتوں میں استحکام، مہنگائی میں کمی، مالی نظم و ضبط میں بہتری اور مارکیٹ کے اعتماد میں اضافہ جیسے اہم معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی...
    شوبز سمیت دیگر شعبوں میں شہرت حاصل کرنے والی شخصیات کے سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں مداح ہیں اور سب کی ہی اپنی پسندیدہ شخصیت سے ملاقات کی خواہش رہتے ہیں۔ ایک ایسی ہی کہانی فیصل آباد میں تقریب کے دوران دیکھنے میں آئی جہاں ماہرہ خان کو دیکھ کر نوجوان مداح خوشی میں جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور زار و قطار اسٹیج پر رو دیا۔ نوجوان کا نام اور اس حوالے سے زیادہ تفصیل تو سامنے نہیں آئی تاہم ایونٹ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لڑکا ماہرہ خان کا کتنا بڑا مداح اور ملاقات پر کتنا زیادہ خوش تھا۔ نوجوان کو روتا دیکھ کر ماہرہ خان بھی حیران...
    لودھراں: لودھراں پولیس نے 2013 میں دنیاپور کے علاقے چک 344 ڈبلیو بی میں شہری الطاف کے قتل کے کیس میں ملوث خطرناک اشتہاری ذوالفقار علی کو دبئی سے گرفتار کر کے لاہور منتقل کر دیا ہے۔ ترجمان پولیس لودھراں کے مطابق ذوالفقار علی قتل کی واردات کے بعد روپوش ہو کر بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ مجرم کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کروایا گیا اور انٹرپول کی مدد سے دبئی میں موجودگی کا پتہ چلایا گیا۔ انٹرپول پولیس اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ملزم گرفتار ہوا۔ خصوصی ٹیم کے ذریعے ذوالفقار علی کو دبئی سے لاہور ایئرپورٹ لایا گیا اور وہاں اسے ایس ایچ او سٹی دنیاپور عمران عمر کے حوالے کیا گیا۔...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ کے خطے پر گہرے اثرات ہورہے ہیں، دونوں فریق مذاکرات کی میز پر مسائل حل کریں۔
    کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے سپر ہائی وے چانڈیو گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم عظمت کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم اشوک کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے پستول، موٹر سائیکل، موبائل فون، خواتین سے چھینا گیا پرس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ شاپنگ مالز، شادی ہالز اور ریسٹورانٹس کے باہر زیادہ تر خواتین کو نشانہ بناتا تھا۔ واقعے کے وقت بھی ملزمان ایک فیملی...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور والدہ کے اغوا کے مقدمے میں لطیف کھوسہ کا کیس27 نومبر کو ملتوی کرنے کی استدعا پر ریمارکس دیے کہ27 کو نہیں معلوم میں یہاں ہونگا کہ نہیں۔  جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول کا وقاص احمد، سہیل علیم کیساتھ لین دین کے تنازعے پر وقاص احمد اور سہیل علیم کیخلاف درج مقدمات خارج کرنے کے کیس کی سماعت کی۔  عدالت نے ایف آئی اے کو تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت  کرتے ہوئے ریمارکس دیے، ایف آئی اے اپنی تحقیقات کرکے کوئی فائنل آرڈر جاری نہ کرے اسی کیس میں سپریم...
    راجن پور کے کچے میں پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرکے انتہائی مطلوب ڈاکو کو ہلاک اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ڈی پی او کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی، ہلاک ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ خیرپور، کچے میں 2 قبائل میں تصادم، 4 افراد جاں بحقایس ایس پی حسن سردار نیازی کے مطابق مزید جانی نقصان کو روکنے کے لیے علاقے میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق بھی ہوا ہے۔دوسری جانب خیرپور کے کچے کے علاقے میں فیض محمد بنڈو میں دیرینہ دشمنی پر دو قبائل میں تصادم کے دوران...
    پاکستان کو اپنے داخلی ،علاقائی اور عالمی معاملات کی بہتری کے لیے ایک مضبوط موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ ایسی حکمت عملی جو ہمیں عملًا بطور ریاست ایک مضبوط ریاست کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرسکے ۔پاکستان کی سیاسی اور سفارتی محاذ پر گرم جوشی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر ہمیں جہاں بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے وہیں نئے سیاسی اور معاشی امکانات نے ہمار ے لیے ترقی کے نئے دروازے کھولے ہیں۔ پاکستانی حکمرانی کا ایک سنجیدہ مسئلہ یہ رہا ہے کہ اس میں زیادہ تر داخلی معاملات کو درست رکھنے کی حکمت عملی کم اور باہر کی دنیا پر انحصار زیادہ ہوتا ہے ۔ہمیں ایسے لگتا...
    پاکستان میں دولتمندوں اور موروثیت کی سیاست ختم نہیں کی جا سکی ہے ، حالانکہ اِس ضمن میں بڑے بڑے سیاستدانوں نے دعوے اور وعدے تو بہت کیے۔ اب 23نومبر2025 کو پنجاب اورخیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں تو ہم دیکھ رہے ہیں کہ جنہیں ٹکٹ دیے گئے ہیں، وہ موروثی اور مقتدرانہ سیاست ہی کا ایک سلسلہ لامتناہی ہے ۔ کسی سیاسی پارٹی نے اپنے کسی مخلص اور غریب سیاسی کارکن کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ گویا سیاسی کارکن بیچارے ساری حیاتی بس مقتدر اور دولتمند سیاستدانوں کے حُقے بھرنے کے لیے ہی رہ جاتے ہیں ۔ اِس ضمن میں پی پی پی، پی ٹی آئی اور نون لیگ بھی برابر کی ذمے دار...
    کراچی اس لحاظ سے بھی منفرد اور سب سے بڑا شہر ہے جو ملک بھر سے غربت کے باعث کراچی آئی ہوئی خواتین کو بطور ملازمہ روزگار کے مواقعے فراہم کرتا ہے اورگھریلو ملازماؤں کی سب سے بڑی تعداد کراچی میں ہے اور ملک بھر سے خصوصاً اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب سے کام کرنے والی خواتین پوش علاقوں کی ہی نہیں بلکہ متوسط طبقے کی بھی اہم ضرورت بن کر رہ گئی ہیں۔ کراچی میں بعض ملازماؤں کے مجرمانہ کردار اور ان کے گھروں کی چوریوں میں ملوث ہونے کے بعد کراچی انتظامیہ نے پابندی عائد کی تھی کہ جو لوگ گھریلو ملازمہ، چوکیدار اور ڈرائیوروں کو اپنے گھروں میں کام کے لیے ملازم رکھتے ہیں وہ پہلے ان...
    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے با آسانی شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔برائن بینٹ 49 اور کپتان سکندر رضا 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔  جواب میں سری لنکا کی ٹیم 163رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 95 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان دسون شناکا نے سب سے زیادہ 34 رنز کی اننگز کھیلی۔زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 3 اور رچرڈ ناگاراوا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے...
     وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی۔  دانش اسکول باغ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کہا کہ ٹرمپ تو اپنی ہر تقریر میں پاکستان کی تعریف کرتے ہیں اور وہ ہر تقریر میں کہتے ہیں کہ 7 نئے جہاز گرائے گئے۔  انہوں نے کہا کہ ہماری ائیر فورس اور بری فوج نے 4 روز میں بھارت کی فوج کو گھٹنےکے بل گرایا،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی۔ نادرا کا...
    ذرا سوچیں! صبح اٹھیں، سرکاری پروٹوکول تیار کھڑا ہو، آگے پیچھے پولیس اسکواڈ، افسران قطار میں استقبال کرتے نظر آئیں—اور آپ صرف دسویں جماعت کے طالبعلم ہوں! خواب لگتا ہے نا؟لیکن ننکانہ صاحب کے ابوذر کے لیے یہ خواب حقیقت بن گیا۔دسویں جماعت کے ہونہار طالبعلم ابوذر نے ایک دن کیلئے وزیرِ تعلیم پنجاب کا چارج سنبھال لیا۔بچوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنا عہدہ ایک دن کے لیے ابوذر کو سونپ کر ایک انوکھا اور متاثرکن قدم اٹھایا۔پوزیشن ہولڈر ابوذر جب سرکاری گاڑی اور مکمل پروٹوکول کے ساتھ دفتر پہنچا تو افسران نے بھرپور استقبال کیا۔ایک دن کے وزیرِ تعلیم نے نہ صرف دفتر کا دورہ کیا بلکہ متعدد اہم سرکاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام  نظام بدلو میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلوں  کی روانگی کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جبکہ جمعرات 20 نومبر کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد ٹرینوں، بسوں اور دیگر سواریوں کے ذریعے لاہور روانہ ہوئے، کینٹ اسٹیشن سے ایک خصوصی ٹرین بھی روانہ ہوئی جسے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے الوداع کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ 21، 22 اور 23 نومبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا یہ اجتماع نہ صرف جماعت اسلامی کی تاریخ کا عظیم اجتماع ہوگا بلکہ ملکی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز بھی ثابت ہوگا، ”بدل...
    امریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط لکھا ہے جس میں اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ کانگریس ارکان کا کہنا ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مقصد ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ اور جبری مشقت کا خاتمہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے نام خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس کا کہنا ہےکہ بھٹہ انڈسٹری میں ساڑھے چار ملین سے زائد افراد پیشگی نظام میں جکڑے ہیں۔ غیر منصفانہ مزدوری کا یہ طریقہ صدیوں سے جنوبی ایشیا میں رائج ہے ۔امریکی کانگریس ارکان کے خط میں کہا گیا کہ ہمیں مائیک برکلے اور ڈاکٹر روبینہ...