ن لیگ اور پی پی قیادت اختلافات کو سنبھال لے گی، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی قیادت اختلافات کو سنبھال لے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے، جو دونوں پارٹیوں کی قیادت نے مل کر طے کیے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت معاملات کو سنبھال لے گی۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے چیزیں درست ہوں گی۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کشیدگی کو کم کرنے میں صدر مملکت آصف زرداری ماہر ہیں، اُن کا تجربہ طویل ہے، وہ تصادم پر یقین نہیں رکھتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتی، آصف زرداری نے محسن نقوی کو بلایا ہے، یہ خوش آئند بات ہے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی ایک ہفتہ قبل جنیوا میں سرجری ہوئی ہے، اب اُن کی طبیعت بہتر ہے۔ نواز شریف کی غیرموجودگی پر بہت ساری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، ماضی میں ن لیگی قائد سے مستفید ہونے والے بہت سے لوگ ان سے متعلق غلط باتیں کر رہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری تنخواہ حلال کرتے کرتے ماسی مصیبتے بن گئی ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کل شام وطن واپس پہنچیں گے تو معاملات طے ہوجائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی خواجہ ا صف وزیر دفاع نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
‘اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی سکیورٹی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار، ان شاءَ اللہ، بھارت اپنے طیاروں کے ملبے تلے دب جائے گا۔
اُنہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فوجی و سیاسی قیادت کے بیانات اپنی کمزور ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ شکست اتنی فیصلہ کن تھی کہ اس کا اسکور 0-6 رہا، اور اگر دوبارہ کوشش کی گئی تو نتیجہ اس سے بھی بدتر ہوگا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت میں عوامی ردِعمل اور حکومت کے خلاف رائے عامہ نے مودی سرکار کی ساکھ بری طرح متاثر کی ہے، اور اس دباؤ کا اثر قیادت کے بیانات میں دکھائی دے رہا ہے۔
خواجہ آصف نے اختتامی طور پر کہا کہ پاکستان ایک ریاستِ الٰہی کے نام پر قائم ہے اور اس کے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، اس لیے اس بار بھارت ان شاءَ اللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔ اللہ اکبر۔